گلگت(خبرنگارخصوصی) گلگت بلتستان کیلئے سالانہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں ہے.تعارف عباس

گلگت(خبرنگارخصوصی)قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری تعارف عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے سالانہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں ہے ،11ارب 5کروڑ کا بجٹ تو پنجاب میں ایک ضلعے کو دیئے جارنے والا بجٹ کے برابر بھی نہیں ہے ۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے سالانہ سیاحت ،ان ڈائریکٹ ٹیکسز ،معدنیات ،دریائے سند ھ اور دیگر وسائل سے اربوں کے حساب سے آمدنی وصول کرتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کو صرف 11ارب روپے سے ٹرخانہ گلگت بلتستان کے غیور قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران حوش کے ناخن لیں اور مزید ظلم و جبر اور زیادتیاں بند کردیں اور نام نہاد صوبائی حکومت ،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور گورنر عوام کی نمائندگی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔گلگت بلتستان میں تیزی کے ساتھ مہنگائی می اضافہ کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہورہاہے ،حکمرانوں کو سوائے روئیونڈ کی غلامی اور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے علاوہ عوامی خدمت کے لئے فرصت ہی نہیں ملتی ہے ۔تعارف عباس نے کہا حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہ کا شکار ہیں اور تیزی سے ان میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے اور جو کسی بھی وقت بڑے المیے کا سبب بن سکتا ہے ۔

Comments