چائیلڈ رائٹس گلگت بلتستان کے صوبائی کو ڈینٹر راجہ کرامت اللہ کی قیادت میں وفد کی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدامحمعد ناشاد سےملاقات

 جبری مشقت اور معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تدارک کیلئے پاس کردہ بل پر انکا شکریہ ادا
        فدامحمعد ناشاد .....عوامی مفادات کے تحفظ اورعوام کے فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے

گلگت (نعیم انور)چائیلڈ رائٹس گلگت بلتستان کے صوبائی کو ڈینٹر راجہ کرامت اللہ کی قیادت میں وفد کی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدامحمعد ناشاد سے ملاقات۔چائیلڈ رائٹس کے نمائندہ وفد نے انکے دور میں جبری مشقت اور معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تدارک کیلئے پاس کردہ بل پر انکا شکریہ ادا کیا اور قانون سازی کے حوالے سے انکی کا رکردگی کو سراہا،ملاقات میں سپیکر فدا محمد ناشاد کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے پاس قانون سازی کے حوالے سے جتنے اختیارات ہما رے پاس  ہیں انکا استمال کرتے ہوئے عوامی مفادات کے تحفظ اورعوام کے فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کی موجودہ اسمبلی عوام کی جان ومال کی حفاظت اور مقامی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات کے حوالے سے قانون سازی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے منظور کردہ بل اور قراردوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنا ئی جائے گا۔

Comments