آءینی کمیٹی ایک ڈھونگ ہے ۔ عرفان گلگتی۔ محبوب گلگتی...Constitutional committee is a sham.



گلگت ( نمائندہ خصوصی)بالاورستان نیشنل فر نٹ کے مر کزی رہنما ء محبوب گلگتی ،بی این ایس او کے رہنماء عرفان گلگتی نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے نام پہ گلگت بلتستان کے بنیا دی حقوق سلب کر نا انتہا ئی زیا دتی ہے ۔ جس طرح انڈیا نے جموں کشمیر کو اپنے آئین کے آرٹیکل نمبر370میں تر میم کر کے جموں کشمیر کو سیٹ اپ دیا ہے ایسا سیٹ اپ ممکن ہے آئینی صو بے کے حوالے سے کمیٹیاں صرف عوامی تو ہین کے علاوہ کچھ نہیں ہیں ۔پاکستان اپنے آئین کے آرٹیکل نمبر 257میں تر میم کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ئے بغیر جموں طر ز کا سیٹ اپ دے سکتا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کی متنا زعہ حیثیت بھی متا ثر نہیں ہو گی سبسڈی بھی بحال رہے گی اور سٹیٹ سبجیکٹ کا قانون بھی بحا ل ہو گا جس کو اقوام متحدہ ،انڈیا اور کشمیری لیڈر بھی قبول کر ینگے جو کہ انتہا ئی آسان کام ہے ۔ گلگت بلتستان کی حکمران جما عت صر ف اخباری بیانات پہ گذار رہے ہیں عملی سطح پہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں جن کو آئین کے الف ۔ب کا علم نہیں ہے ان کو آئینی کمیٹی میں رکھا گیا ہے ایسے افراد سے ایسی کو ئی امید نہیں ہے کہ عوامی محرو میوں کا ازا لہ کر سکیں گے ۔ بالا ورستان نیشنل فر نٹ نے ایک ایسا فا رمولا پیش کیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ مل سکتا ہے اقتصا دی را ہدا ری میں بھی عوام کو اعتماد کولیئے بغیر کا کر نا یہاں کے عوام کے مینڈیٹ کی تو ہین ہے اب تک گلگت بلتستان کے عوامک حقوق سے محروم رکھا گیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا وفاق پر ستوں کو بتا یا جا ئے گا کہ عوامی مفاد کیا ہو تا ہے ۔

Comments