اسلام آباد. عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے نمائنده وفد کی مختلف جماعتوں کے زمداران سے ملاقاتیں ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت گلگت بلتستان کے موجوده صورت حال پر تبادله خیال


اسلام آباد عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے نمائنده وفد کی مختلف جماعتوں کے زمداران سے ملاقاتیں ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت گلگت بلتستان کے موجوده صورت حال پر تبادله خیال هو. وفد سے بات کرتے هوۓ امیر جماعت اسلامی کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی نے کها که گلگت بلتستان کے امن اور اقتصادی راهداری سمیت دیگر حساس مسائل کے اپر عوامی ایکشن کمیٹی کا کلیدی کردار رها هے اور جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت نے وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے هوۓ عوامی ایکشن کمیٹی میں شمولیت کا خوش آئند فیصله کیا هے جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کے طرح وفاقی قیادت بھی ملکی سطح پر گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رهیگی ساتھ هی عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے جو بھی فیصله جات کرین گے بلا مشروط ان کی تائید و حمایت کے ساتھ هر قسم کا تعاون رهیگا. وفد سے بات کرتے هوۓ جنرل سکریٹری مجلس وحدت مسلمین راجه ناصر عباس نے کها که گلگت بلتستان پاکستان کے لئے تن کے اپر سر کی حیثیت رکھتا هے مگر اس علاقے کو سوچی سمجھی سازش کے تحط قیادت سے محروم رکھا گیا هے جو حکمران آتا هے اپنے پارٹی منشور پے کام کرتا هے اور عوام سے کوئی سروکار نهیں رکھتا اب عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کی امید بن چکی اور همیں بهی عوامی ایکشن کمیٹی سے یهی امید هے که گلگت بلتستان کے 67 ساله محرومیوں کے ازالے کیلئے کردار ادا کرینگے ساتھ هی یقین دلایا که مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے شانه بشانه اپنا کردار ادا کریگی. وفد سے گفتگو کرتے هوۓ مرکزی رهنماء اتحاد علماء کونسل مولانا غلام رسول ناصر نے کھا که عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا قومی اتحاد جس کو کمزور بنانے کیلئے مختلف افراد سرگرم هیں جس کا مقابله عوامی اتحاد سے هی کیا جاسکتا هے ساتھ هی انهوں نے کها که عوامی ایکشن کمیٹی کے سیٹ اپ کو راولپنڈی اسلام آباد تک پھیلایا جائے بهرپور سپورٹ کرینگے. زمداران سے بات کرتے هوۓ چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس نے کها که بهت جلد عوامی ایکشن کمیٹی کے سیٹ اپ کو راولپنڈی اسلام آباد تک پهلایا جائگا اور اسلام آباد سے واپسی احباب کی مشاورت سے آئنده کے لائحه عمل کا اعلان کرینگے انهوں نے کها که پوری پاکستان قوم تین روزه سوگ منا رهے تھے جبکه صوبائی حکومت کے سوگ کے اعلان کے بعد بھی سیاسی میله قابل شرم هے انهوں نے کها که پوری صوبائی مشینری اور وزرا سمیت انتظامیه کو فعال بنانے کے باوجود عوام تو درکنا صرف ملازمین کو بھی جمع نهیں کرسکے

Comments