اسلام آباد(پ۔ر).امیر جماعت اسلامی کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور وفد کی ملاقات




امیر جماعت اسلامی کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور وفد کی ملاقات چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفتگو ملاقات میں عبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے امن اور حساس قومی مسائل کے حوالے سے عوام میں شعور کے پیدا هونے کو عوامی ایکشن کمیٹی کی محنت قرار دیا اور ساتھ هی کها ک جماعت اسلامی نے هر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کی هے جس کی مثال عوامی ایکشن کمیٹی میں صوبائی قیادت کی بلا مشروط شمولیت هے مزید عوامی ایکشن کمیٹی کو گلگت بلتستان سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں بھی فعال بنانے کے حوالے عوامی ایکشن کمیٹی کے زمدار جو بھی زمداری سومپینگے فرض سمجھ کر نبھائیں گے. ملاقات میں گفتگو کرتے هوئے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کها که گلگت بلتستان کی هر آنے والی حکومت نے گلگت بلتستان سے زیاده وفاق دوستی کا ثبوت دیا هے گلگت بلتستان کے مستقبل اور عوامی محرومیوں کے حوالے سے کوئی کام نهیں کیا اب عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی ضرورت بن چکی جسے غیرسیاسی حیثیت میں برقرار رکھتے هوۓ مشترکه جدوجهد کو برقرار رکھا جائے گا مزید انهوں نے کها که کسی بھی حکومت میں ایسی تحریکیں وقت کی حکومت کے معاون بنتی هیں اور جو بھی حکومت عوامی تحریکوں کو دشمنی کی نگاه سے دیکھتے هیں جمهوریت کی راه سے نکل جاتی هیں اجلاس کے آخر میں عبدالرشید ترابی نے کها که پورے پاکستان میں همارے ادارے اور دفاتر گلگت بلتستان کے عوام اعر عوامی ایکشن کمیٹی کیلئے هروقت کھلے هیں.

Comments