گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان نے پارٹی کی ذیلی تنظیموںانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف ٹائیگرز اور انصاف ےوتھ ونگ کی صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان نے پارٹی کی ذیلی تنظیموںانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف ٹائیگرز اور انصاف ےوتھ ونگ کی صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا ۔ہفتہ کے روز تحریک انصاف گلگت بلتستان کے آرگنائزر اجا جلال حسین مقپون کی زیر صدارت گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ہوا جس میںڈپٹی آرگنائزر گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور صوبائی سیکرٹریاطلاعات تقی اخونذادہ بھی موجود تھے۔اجلاس میںصوبائی آرگنائزر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے پارٹی کی ذیلی تنظیموںکو بحال کرنے کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی تمام ذیلی تنظیموںکی فوری تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ چند روز میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات دی گئی کہ وہ فوری طور پر تحصیل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرے اور پھر ےونین سطح پر تنظیم سازی کو ےقینی بنائیں۔پارٹی کے ضلعی رہنماﺅںنے اپنی کارکردگی اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے صوبائی قیادت کو آگاہ کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے بعد صوبائی قیادت تمام اضلاع کا دورہ کرے گی اور پارٹی کے نومنتخب عہدیداروںکو نوٹیفیکیشن دیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجا جلال نے کہا کہ پارٹی رہنما اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لےے اپنی رائے دیں تاکہ درست فیصلے کئے جا سکے۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مستقبل تحریک انصاف سے جڑا ہے اور ہنزہ کے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو شکست دیںگے۔

Comments