گلگت (پ ر)مرحوم امان اللہ خان کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے.وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مرحوم امان اللہ خان کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ساری عمر ایک مشن اور جد وجہدمیں گزاری ۔ گلگت بلتستان کے عوام مرحوم امان اللہ خان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ خوش قسمت ہوتے ہیں امان اللہ خان مرحوم جیسی شخصیات جو ایک مقصد کے لیے اپنی زندگی گزارتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امان اللہ خان مرحوم کے نماز جنازے کے موقع پر خظاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم امان اللہ خان کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ بعد ازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مرحوم امان اللہ خان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 

Comments