گلگت( پ ر)باباجان کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لئے ہنزہ کی انتظامیہ ،سٹیٹس کو کے حامی لوگوں سے ملی ہوئی ہے.ظہور الہٰی

گلگت( پ ر)عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے صدار ظہور الہٰی نے کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار باباجان کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لئے ہنزہ کی انتظامیہ ،سٹیٹس کو کے حامی لوگوں سے ملی ہوئی ہے ،جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ باباجان کے خلاف ریٹرنگ آفیسر کے پاس جس شخص نے درخواست دیا تھا وہ درخواست سمیت دیگر امیدواروں کے کا غذات کے CTCکا پی درخواست دینے کے باوجود ابھی تک نہیں دئے گئے ۔ریٹرنگ آفیسر مختلف بہانے بنانے کے ہمارے خلاف آئے ہوئے درخواستوں کے کاپی دینے سے انکار کررہاہے ۔الیکشن کے اعلان کے باوجود ہفتے کے دن ریٹرنگ آفیسر ڈیوٹی سے غائب رہا اور جن امیدواروں کے خلاف ہم اپیل کرنا چاہتے تھے ان کے کاغذات بھی ہمیں دینے سے انکار کیا ۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار وں کی لسٹ لگانے کے بعد تاحال ریٹرنگ آفیسر ڈیوٹی سے غائب ہے ،الیکشن کمیشن فوری طور پر اس کا نوٹس لے۔حکمران جماعت عوامی ورکرز پارٹی کے امیدور کامریڈ باباجان کے جیت کی یقینی سے ڈر اور خوف کے انتظامیہ کے ملی بھگت سے اپنے امیدوار کو منتخب کرنے کے بجائے سلکٹ کروانا چاہتے ہیں جوکہ جمہوری عمل کے توہین ہے ۔الیکشن کمیشن اس تمام تر صورت حال کا فوری طور پر نوٹس لے اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ،ریٹرنگ آفیسر اور غضنفر کے فرمان روا تحصیلدارسلمان کو فوری طور پر الیکشن کے معاملات کے فارغ کرے ورنہ حالات کے تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن اور حکومت پر عائد ہوگی ۔

Comments