گلگت(خبرنگارخصوصی)ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں بابا جان کے ساتھ ناانصافی کی گئی جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں.تحریک انساف گلگت بلتستان

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انساف گلگت بلتستان کے آرگنائزر راجا جلال حسین مقپون،ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان اورسیکرٹری اطلاعاتتقی اخونذادہ نے کہا ہے کہ ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں بابا جان کے ساتھ ناانصافی کی گئی جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔کے پی اینسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ہر سیاسی ورکر کو انتخابات میں حصہ لےنے کا مکمل حق حاصل ہوناچاہئے باباجان انہی الزامات پر جیل میں تھے جب انہوںن2015کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور اس وقت ان کو اہل قرار دیا گیا مگر ضمنی الیکشن میںبینک کے نادہندہ افراد کو اہل اور ایک سیاسی ورکرکو نااہل قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوںنے کہا کہ ہنزہ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے بعد حکومت کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور ہنزہ کے مختلف علاقوںکا دورہ کر کے الیکشن پراسس کا مذاق اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ گزشتہ ایک سال سے صوبے میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہے مگر تب ان کو ہنزہ کے عوام ےاد نہیں آئے اب جبکہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے تو صوبائی حکومت ہنزہ کے عوام کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ہنزہ کے عوام باشعور ہے اور وہ ان کو اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائے اور حکومتی مشنری کو ضمنی انتخابات میں استعمال ہونے سے روکےںاس حوالے سے تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے باقاعدہ درخواست بھی کرے گی اور ثبوت بھی فراہم کریںگے ۔۔انہوںنے کہا کہ ہم ہنزہ کے عوام کو بتائیںگے کہ جس حکومت نے ایک سال تک ان کا حال تک نہیں پوچھا اور ایک سال تک انہیں ہنزہ کااندھیرا نظر نہیں آےا اس حکومت کے نامزد کردہ امیدوار کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں تاکہ ان کو عبرت حاصل ہو۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کے ایک سال کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیاںابتر ہو گئی ہیں صوبائی دارالحکومت میں عوام آٹا کے لےے ترس رہے ہیںبجلی کے ساتھ عوام کو پینے کے لےے پانی تک میسر نہیںاقرباپروری عروج پر ہے سرکاری نوکریاںورکروںاور ہمدردوںمیں بانٹی جا رہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اہم ایشوز پر صوبائی حکومت بے بس نظر آتی ہے اقتصادہ راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اصل معنوںمیں نمائندگی نہیں کی گئی اور نہ ہی ےہ لوگ آئینی حیثیت کے تعین کے حوالے سے مخلص ہے گلگت سکردو روڑ پر بار بار عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف عوام سیاست پر ےقین رکھتی ہے اور جب تک عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا ہم چین سے نہیں بیٹھیںگے۔

Comments