کراچی(پ ر) شاہ فیصل تھانے کی حدود گرین ٹاؤن ریلوے پھاٹک کے قریب رات گئے نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ اظہ حسین ولد جہانگیر خان جان کی بازی ہار گیا۔
مرحوم کی فا ءل فوٹو
شاہ فیصل تھانے کی حدود گرین ٹاؤن ریلوے پھاٹک کے قریب رات گئے نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ اظہحسین ولد جہانگیر خان جان کی بازی ہار گیا۔۔۔مقتول کا آبائی تعلق گلگت بلتستان سے اور چند روز قبل تفریح کے لیئے اپن کزن کے گھر کراچی آیا تھا۔۔۔جبکہ چار سال پہلے ہی گلگت بلتستان میں واقع سرکاری اسکول میں ٹیچربھی تعنیات ہو ا تھا۔۔۔مقتول غیر شادی شدہ اور چار بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔۔واقع کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے دوست اور رشتہ دار بڑی تعداد میں جناح اسپتال پہنچ گئے۔۔۔اور اپنے پیارے کی لاش کو خون میں لت پت دیکھ کر ایک دوسرے سے گلے مل کر رونے لگے۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نے دیگر پہلوؤں سے بھی واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔قتل ہونے والے جواں سال اظہر حسین کی لاش کو تدفین کے لیئے آج اس کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا جائے گا۔

Comments
Post a Comment