ہنزہ میں ضمنی الیکشن فوج اور ڈسڑک اینڈ سیشن جج کی سرپرستی میں انعقاد ہونا چاہئے. تین ہفتوں کے بعد ہی الیکشن کا انعقاد کروائے کیوں کہ گزشتہ ایک سال سے ہنز ہ کی یہ نشست خالی پڑی ہے جس سے عوامی مسائل تعطل کا شکار ہیں۔جی بی ایل اے 6 ہنزہ امیدواران کا مشترکہ پریس کانفرنس

گلگت( خبرنگارخصوصی)ہنزہ ضمنی الیکشن کے تمام آزاد امیدور کرنل (ر)عبیداللہ بیگ ،نیک نام ،پاکستان تحریک انصاف کے نامز امیدور عزیز احمد خان اور پاکستان عام آدمی پارٹی کے نامز امیدور دینار خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ میں ضمنی الیکشن فوج اور ڈسڑک اینڈ سیشن جج کی سرپرستی میں انعقاد ہونا چاہئے کیوں کہ گورنر گلگت بلتستان،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پوری سرکاری مشنر ن لیگ کے امیدور سلیم خان کے کمپئین کے بے دریغ استعما ل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ناصر آباد ،علی آباد اور گلمت میں خطاب کرنا الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا ہنزہ کا دورہ اور ہنزہ کے غریب خواتین کو دھوکہ دے کر ان کی ضمیر سے سودہ کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہنزہ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد ہنزہ سے باہرنکلنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور گورنر میرغضنفر صرف ہنزہ کے گورنر نہیں بلکہ پوری گلگت بلتستان کے باقی تمام اضلاع کے گورنر بھی ہیں اور وہ قوم کو بتا دیں باقی 9اضلاع کا کتنی دفعہ دورہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہنزہ کے DCہنزہ کے تمام نمبرداروں سلیم کو سہارے دینے کے لئے دباو¿ ڈالرہے ہیں جو کہ غیر قانونی قدم ہے جس پر ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے اسیر رہنماءکامریڈ باباجان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جاتا ہے تو ان کو کھل کر الیکشن کمپئین بھی چلانے کا موقع دیا جائے ،آزدمیدوار نیک نام نے کامریڈ باباجان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باباجان نہ صرف ہنزہ کا لیڈر نہیں بلکہ پوری گلگت بلتستان کا لیڈر ہے ان کا اس جمہوری عمل میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے لیکن ہم عدالتی فیصلوں میں انٹر پ نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے معزز عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتوں کے بعد ہی الیکشن کا انعقاد کروائے کیوں کہ گزشتہ ایک سال سے ہنز ہ کی یہ نشست خالی پڑی ہے جس سے عوامی مسائل تعطل کا شکار ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ میر غضنفر کے چہیتے راجہ شہباز ہنزہ گوجال میں جعلی منصوبوں کا اعلانات کرکے ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں جہ کہ ایک غیر قانونی عمل ہے جس پر فوری طور پر الیکشن کمیشن نوٹس لے ۔

Comments