گلگت.ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے التواءسے گورنر گلگت بلتستان بھر پور فائدہ اٹھانے لگے۔عزیز احمد

 ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے التواءسے گورنر گلگت بلتستان بھر پور فائدہ اٹھانے لگے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کے التواءکی خبر کے بعد ہی وہ گزشتہ دو دنوں سے بالائی ہنزہ یعنی گوجال میں اپنے بیٹے سلیم خان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے دن رات متحرک ہے اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہاہے۔ اس سے قبل ممبر قومی اسمبلی و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن، ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ ، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان اور وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کو اس مقصد کے حصول کیلئے استعمال کیا مگر ہر انھیں ہر جگہ ذلت اٹھانی پڑی۔ انھوں نے کہا کہ گوجال کے لوگ بالخصوص اور ہنزہ بھر کے لوگ باالعموم یہ فیصلے کر چکے ہیںکہ وہ اپنی نمائندگی اس بار کسی بدنام ِ زمانہ شخص کو نہیں دیں گے۔ لہذٰہ میر غضنفر علی خان کی یہ ساری کوششیں بے سود ہیں وہ چاہے جتنی سرکاری وسائل استعمال کریں لوگ باشعور وچکے ہیں۔

Comments