گلگت.ن لیگ کے حکومت کے دوران گلگت سکروو روڈ کے بننے کا کوئی امکان نہیں .سید مہدی شاہ

.
سابق وزیر اعلیٰ و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے حکومت کے دوران گلگت سکروو روڈ کے بننے کا کوئی امکان نہیں ، چائیز کمپنیوں نے روڈ کی تعمیر کے لیے معاونت سے انکار کر دیا ہے ، ن لیگ اس روڈ کو FWOکے زریعے بنانا چاہتی ہے ، گلگت سکردو روڈ پر پلوں کی تعمیر کے لیے پیسے پہلے ہی موجود تھے ،ن لیگ روڈ کو بنانے کے بجائے اس کی معمولی مرمت کر کے عوام کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے ، عوام ن لیگ کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں اب لوگوں نے ن لیگ ووٹ دینے سے توبہ کر لی دوبارہ عوام کبھی بھی ن لیگ کو ووٹ نہیں دینگے ، حفیظ الرحمن نے جان بوجھ کر ہنرہ کے الیکشن ملتوی کرائے تاکہ دھندلی کے زریعے جھوٹا مینڈیٹ حاصل کر لیا جائے حکومت بار بار میرٹ کی بالادستی کا نعرہ لگا رہی ہے ، میر ٹ کو سرعام پامال کیا جا رہا ہے ، میرٹ کی دعوے دار ن لیگ کی حکومت نے ہی میرٹ کا گلہ گھونٹ دیا ہے تمام اداروں میں چور دروازے سے اپنے چہیتے لوگوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں ابراہم ثنائی کی حرکت کے بعد ن لیگ کی میرٹ پالیسی کھل کر سامنے آگئی ، ابراہم ثنائی نے سب کے سامنے ایل جی آر ڈی کے ڈائریکٹر کے ساتھ جھگڑا کیا ، وزیر اعلیٰ نے اپنے بندے کو ٹھیکہ دلانے کے لیے چھومک پل کا ٹینڈر منسوخ کرایا ، ا ب جس بندے کو چھومک پل کا ٹھیکہ ملا ہے وہ حفیظ الرحمن کا پارٹنر ہے ، اپنے پارٹنر کو ٹھیکہ دلانے کے لیے جان بوجھ کر چھومک پل حفیظ الرحمن نے چھومک پل کو التواءکا شکار کیا ، میرٹ کے دعوے داروں سے میرا سوال ہے کہ میرٹ کہاں ہے ؟ ن لیگ کی سیاست ٹھیکوں تک محددو ہے ، محکمہ صحت میں 15سو نئی اسامیاں ہمارے دور میں پیدا کی گئی آج حفیظ الرحمن کریڈیٹ لینے کے لیے ان اسامیوں کو بھی اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ، پروٹوکول کے نام پر خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا گیا ، حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آتی ، ن لیگ اور نواز شریف کو گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں نواز شریف اپنے دوست کے بیٹے کو الیکشن میں جتوانے کے لیے گلگت آئے تھے ، عوام میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے آئے رو زعوام اپنے مطالبات کے لیے ہرتال اور دھرنے دے رہے ہیں حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آتی ، ن لیگ کی صوبائی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جھوٹ بولنے کی مشین فوری طور پر بند کر دے ، حفیظ الرحمن اور اس کی کابینہ نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڈ یے ہیں ، صوبائی حکومت ہمارے دور کے منصوبوں پر تختی لگا کر اپنا گزارہ چلا رہی ہے ابھی تک حکومت نے علاقے کی ترقی اور عام آدمی کے لیے ایک فی صد بھی کام نہیں کیا ، ن لیگ اگر علاقے کے ساتھ مخلص ہے تو کم از کم ایک کام تو کر کے دیکھائے ، ن لیگ کی حکومت نےصرف جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا ، عوام ن لیگ کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں ، اور لوگوں نے یہ تہہ کر لیا ہے کہ دوبارہ ن لیگ کو کبھی ووٹ نہیں دینگے حکومت کو قائم ہوئے ایک سال بھی پورا نہیں ہوا کہ لوگ ن لیگ کی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، عوام ن لیگ سے خیر کی کوئی توقع نہ رکھیں ، ن لیگ گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دے سکتی ۔

Comments