گلگت( پ۔ر) ہنزہ ضمنی انتخابات میں تعصبات کو فروغ دینے والوں کا الیکشن میں حصہ لینا ہنزہ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔نظیم خان

گلگت( پ۔ر) ہنزہ ضمنی انتخابات میں تعصبات کو فروغ دینے والوں کا الیکشن میں حصہ لینا ہنزہ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ باباجان غریب پرور انسان ہونے کے ساتھ ہر برے اور اچھے وقت میں عوام کے درمیان رہنے والے ہر دلعزیز شخصیت ہےں۔ باباجان کی ریلی میں ہر رنگ و نسل کے لوگوں کی شرکت سے واضح ہو گیا ہے کہ باباجان ہی ہنزہ کے قیمتی اثاثہ ہیں اور امن کے علمبردار ہیں۔ باباجان کی ریلی میں غیر مقامی لوگوں کو شرکت پر ناراض ہونے والے تعصبی لیڈر ز ہنزہ کے پرامن عوام کو انتہاپسندی اور بدامنی پھیلانے کی جانب دکھیلنا چاہتے ہیں۔ دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور یہاں تنگ نظر لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہنزہ کے عوام ایسے موقع پر ست لوگوں سے ہوشیار رہے اور اپنے آباﺅ اجداد کی روایت کو ہر صورت زندہ رکھیں۔ ہنزہ کے پرامن عوام نے اگر انتہاءپسند ذہن رکھنے والے لوگوں کو موقع دیا تو ہنزہ کے بارے میں قائم ہونے والی روایت اور امن تہہ و بالا ہوسکتا ہے۔ دنیا میں سب جگہ ایسا ہوتا ہے کہ الیکشن میں اپنے پسند یدہ شخصیت ل لیے ملک بھر سے لوگ اس حلقے میں جاتے ہیں اور اپنے پسند یدہ شخصیت کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ ایسے موقع پر گلگت سے سیاسی کارکن چلاس جاتے ہیں اور چلاس کے لوگ بلتستان جات ہیں اور بلتستان کے لوگ ہنزہ نگر جاتے ہیں مگر کہیں پر اسکو برا نہیں مانا جاتا ۔ ہنزہ کے عوام بھی برا نہیں مانتے ۔ مگر بدقسمتی سے اب کی بار ہنزہ کے الیکشن میں ایسے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں جو تعصب کی عینک لگا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں جوکہ خطرناک بات ہے۔ ہنزہ کے عوام کو چاہیے کہ وہ نفرتوں کے خاتمے کے لیے ہمیشہ کیطرح اس بار بھی ایسے عناصر کو شکست سے دوچار کرے ۔ ان خیالات کااظہار نظیم خان نے اپنے اس پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔ 

Comments