گلگت نیوز۔ان پڑھ لوگ پہلے اپنے بیانات پڑہیں۔وزیر اعلی نے قاءد حزب اختلاف کو جزبات میں ان پڑھ کہ ڈالا

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے مالی سال 2016-17کے لئے 12ارب 38کروڑ کا ترقیاتی بجٹ جبکہ 25ارب سے زائد غیرترقیاتی بجٹ منظور کرلیا بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور وزیراعلیٰ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جے یو آئی کے اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ نے کہا کہ میرٹ اور کرپشن کے خلا ف حکومت کے قول و فعل میں تضاد موجود ہے بجٹ سرکاری آفیسران کے عیاشیوں کے لئے بنایا گیا ہے سرکاری آفیسران کے کرپشن کے ثبوت کے لئے کسی کاغذ کی ضرورت نہیں ان کے شاہانہ طرز زندگی ہی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے مسلم لیگ ن کے دور میں ظلم کا نظام چل رہا ہے اگر کوئی مہربانی ہے تو اسلام آباد والوں کی مہربانی ہے باقی عوام کا اللہ حافظ ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر ان پڑھ ہے اخبارات کو جاری ہونے والے بیانات خود ہی نہیں پڑھ سکتا ہے الزامات لگانے کی بجائے ثبوت پیش کریں ہم کاروائی کرینگے اپوزیشن بینچ کے رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا کہ حفیظ الرحمن علاقہ دشمن شخصیت ہیں ان کے سامنے بڑا ضلع وہ ہے جس کے پاس بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود ہو جبکہ چھوٹا ضلع وہ ہے جہاں اسلحہ اور بارود کی مقدار کم ہے غذر سمیت دیگر ضلعوں کو یکسر نظر انداز کردیاگیا ہے

Comments