گلگت بلتستان آنے والے سیاح حکو مت کی وجہ سے مایوس ہورہے ہیں۔ امجد حسین

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان بلخصوص ھنزہ کے قدرتی نظاروں اور خوبصورتی سے محظوظ ہونے کیلیئے پوری پاکستان بھر اور بیرونی ممالک سے ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بلخصوص ھنزہ پہنچ کر مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ھنزہ ہیڈکواٹر حکومت کی غفلت ، لاپرواہی اور نا اہلی کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ گندکی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ صرف گورنر کا محل بجلی کی سہولت سے مستفید ہو رہا ہے ۔جبکہ ھنزہ کی پوری آبادی کو اندھیروں کے تحفے سے نوازا گیا ہے۔ ھنزہ کی آبادی سیاحوں کی آمد کی وجہ سے چار گنا ذیادہ ہو چکی ہے۔ سیاحت سے متعلقہ لوگوں کے ساتھ حفیظ الرحمان حکومت دشمنی پر اتر آئی ہے۔ سیاحوں کو کسی قسم کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہی ہیں ۔ پیٹرول و ڈیزل ناپید ہو چکا ہے۔ سیاح در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ گندم ، آٹے کی عدم دستیابی کی وجہ سے قحط کا عالم ہے۔میر غضنفر صاحب نے تمام تر توانائیاں اور وسائل صرف اپنے محل پر خرچ کر رہا ہے جبکہ عوام کسمپرسی کی ذندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ھنزہ کی خوبصورت اور دلکشی مانند پر چکی ہے۔ سیاح مایوس ہو رہے ہیں ۔ جسکی وجہ سے مقامی افراد کی آمدن پر بھرے اثرات پڑھ رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ حکومت ڈائننگ روم سے نکل کر عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اور ملک بھر سے آئے مہمان سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Comments