گلگت۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیءے ریڈ کریسنٹ کا اہم کردار رہا ہے۔ حا فظ حفیظ الرحمن

 قدرتی آفات مےں رےڈ کرےسنٹ کا کردار قابل تحسےن رہا ہے۔ صوبے مےں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کےلئے گلگت بلتستان ڈزاسٹر مےنجمنٹ اتھارٹی، رےڈ کرےسنٹ اور دےگر متعلقہ اداروں کے مابےن کوآرڈنےشن مذےد بہتر بنائی جائےگی جسکے لئے تمام متعلقہ اداروں کے آفےسران کو ہداےت کی ہے کہ وہ رےڈ کرےسنٹ کے وسائل سے بھر پور استفادہ حاصل کےا کریں۔ ان خےالات کا اظہار وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے چےئرمےن رےڈ کرےسنٹ کے ہمراہ آنے والے جرمن عمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ صحت ہماری حکومت کی اولےن ترجےحات مےں شامل ہے۔ لالک جان سٹےڈےم مےں رےڈ کرےسنٹ کا مےن وئےر ہاوس قائم کےا جائے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہداےت کی جائےگی کہ متعلقہ اضلاع مےں وئےر ہاوسز کے قےام کےلئے رےڈ کرےسنٹ کے باہمی تعاون سے اقدامات کرےں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے وقت صوبے اور اضلاع مےں فوری رےلےف کےلئے سٹاک موجود ہو۔ اس موقع پر چےئرمےن رےڈ کرےسنٹ نے کہا کہ رےڈ کرےسنٹ مےن وئےر ہاوس کو مانسہرہ سے گلگت منتقل کےا جائےگا اور تمام اضلاع مےں بھی بروقت رےلےف کے سٹاک کی موجودگی ےقےنی بنائی جائےگی۔ رےڈ کرےسنٹ گلگت مےں ہسپتالوں کی بہتری کےلئے حکومت سے مل کر کام کرےگی جو آپرےشن گلگت مےں نہےں ہور ہے ہےں اسکے لئے ماہر سرجن گلگت کا دورہ کرئےنگے تاکہ ضروری آپرےشن گلگت مےں کےے جائےں اور ےہاں کے مرےضوں کو اسلام آباد جانے کی ضرورت نہ ہو۔ ڈاکٹروں کی صلاحےتوں کو مذےد بہتر بنانے کےلئے خصوصی ٹرےننگ کرائے جائےنگے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے کمےونٹی والےنٹرز کو خصوصی تربےت کا بندوبست کےا جائےگا۔ گلگت بلتستان مےں بھی قدرتی آفات سے متاثرےن کی امداد کےلئے کےش ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کےا گےا ہے ہے جسکے تحت42 خاندانوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments