سنکیانگ کے مابین ہونے ولاے پروٹوکول معاہدے پر نظرثانی کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے مابین ہونے ولاے پروٹوکول معاہدے پر نظرثانی کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ جس کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری پلاننگ نے سنکیانگ سے آنے والے 60 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کو گلگت بلتستان میں سرمیہ کاری کے شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چائینہ وفد نے گلگت بلتستان میں مختلف سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سنکیانگ سے آنے والا 60 رکنی اعلیٰ سطحی وفد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کریگا اور ان علاقوں میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے گا۔ 

Comments