ووٹ کا بنیادی حق سے محروم رکھنا بین الاقوامی قوانین اور خواتین کو پتھر کے دور میں دکھیلنے کے مترادف ہے ۔سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستا ن پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تانگیر کے ضمنی انتخابات میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنامسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی نااہلی اور تنگ نظر بد ترین مثال ہے،جہاں پر خواتین کو ان کی بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا جس پہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اپنی انکھیں بند رکھی اور وہ قانون اور آئین کی پاس داری میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تانگیر میں ادھی سے زیادہ آباد خواتین کی ہے اور ان کو اس جدید دور میں بھی ووٹ کا بنیادی حق سے محروم رکھنا بین الاقوامی قوانین اور خواتین کو پتھر کے دور میں دکھیلنے کے مترادف ہے ۔یہ ایک سازش کے تحت صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ دینے سے محروم رکھا تا کہ ن لیگ کے امیدوار کا راستہ صاف ہو ۔انہوں عدالیہ سے اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بنیادی حقوق کی پامالی پہ وہ نوٹس لے اور تانگیر کے الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروائے جائے اور جہاں پہ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ معاشرے کی 52فیصد آباد ی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکے ۔

Comments