گلگت (پ ر) جی بی میں گندم کی قیمت میں اضافہ جی بی کے عوام پر مسلم لیگ ن کی نااہل حکومت کی جانب سے ڈرون حملہ ہے۔

گلگت (پ ر) جی بی میں گندم کی قیمت میں اضافہ جی بی کے عوام پر مسلم لیگ ن کی نااہل حکومت کی جانب سے ڈرون حملہ ہے۔جس سے 
جی بی کے غریب عوام کی معشیت کے چیتھڑے اڈے گے۔جی بی کونسل کے وجود میں آتے ہی جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا۔مسلم لیگ ن کی حکومت بنتے ہی وزیر اعلیٰ اور پوری کا بینہ کی تنخواہوں میں ہوشرباءاضافہ کیا گیا ۔کیا اب کونسل کے وجود میں آتے ہی گندم کی قیمتوں میں 
بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے۔جو کسی صورت قبول نہیں۔جس علاقے میں عوامی نمائندے ضمیر فروش اور عوام دشمن ہو وہاں پر عوام دشمن فیصلوں
کی ہی توقع کی جا سکتی ہے۔جی بی کے عوام کو بھی اپنے غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جی بی کونسل جب بن رہا تھا اور وہاں پر عوامی نمائندوں کی ضمیروں کی خرید وفروخت کا عمل جب چل رہا تھا اسی وقت جی بی عوام یہ تماشہ دیکھ کر ایسے ہی فیصلوں کی توقع کر رہے تھے۔جی 
بی کونسل کے موجودہ ذمہ داران کونسل میں آنے سے پہلے تعمیراتی لکڑ اور چھموس بنانے کا کام کرتے تھے اور آلو ادھر سے ادھر لے جانے کا 
کام کرتے تھے۔اب عوامی گندم میں ھیرا پھری کر رہیں ہیں ۔موجودہ کونسل میں جہاں ضمیروں کے خریدار بیٹھے ہیں وہاں پر اپنا دین ،ایمان 
اور علاقہ عوام کو بھیجنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔موجودہ صوبائی اسمبلی ہو یا کونسل چند ایک علاقہ دوست ممبران کو ہٹا کر باقی بے شرموں اور
لوٹیروں کی منڈی لگی ہے۔یہ جی بی کے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نکالنا چاہتے ہیں۔جس کی اجازت جی بی کے عوام نے نہ پہلے کبھی
دی تھی نہ ہی اس حکومت کو کھلی چھوٹ دینگے۔گندم کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔بصورت دیگر اگلے ایک دو روز میں حکومت اور جی بی کونسل کے خلاف دمادم مست قلندر ہو گا۔ان خیالات کا اظہار رہنما متحدہ قومی مو منٹ محمد علی شاہ بھائی نے اپنے اس پریس 
ریلیز کے زریعے کیا ہے۔

Comments