عوامی ایکشن کمیٹی نے 15اگست کو شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں. مولا نا سلطان رئیس

 عوامی ایکشن کمیٹی نے 15اگست کو شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں. مولا نا سلطان رئیس


گلگت ( پ ر ) عوامی ایکشن کمیٹی نے 15اگست کو شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور بین الا ضلاعی سطح پر را بطے کیئے جا رہے ہیں گزشتہ روز جماعت اسلامی کے جلسے میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور دیگر سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، قومی جماعتوں کے بھی حما یت حاصل ہو نے پر 15اگست کو پو رے گلگت بلتستان میں شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کیا جائے گا ۔ غیر قانونی ٹیکسز ، منرلز پالیسی لے خلاف اور اقتصادی را ہداری میں نظر انداز کر نے خلاف شٹر ڈاﺅن ہو گا اور چا رٹر آف ڈیمانڈ کے مطا بق گند م سبسڈی کے بحالی کے لیئے عوام سے تعا ون کی بھی اپیل کی جا تی ہے کہ وہ 15اگست کو شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کو کامیاب بنا نے کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔ ان خیا لات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس کی صدارت میں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین تک متنا زعہ حیثیت سے ٹریٹ کیا جا ئے اور متا زعہ خطے میں کسی بھی قسم کا لا گو نہیں ہو سکتا ہے ۔ گند م کی 75ہزار بوری کی کٹو تی کو بحال کیا جا ئے ،اقتصادی را ہداری میں جی بی کے حصے کا تعین کیا جا ئے خا لصہ سر کار کے کالے قانون کو ختم کیا جا ئے عوام کی ملیکتی اراضی عوام کو حوالہ کیا جا ئے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے اور ساتھ ہی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کیاجائے عمل در آمد نہ ہو نے کی صورت میں 15اگست کو پورے گلگت بلتستان میں تاریخی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کیا جائے گا ۔

Comments