پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 69 ویںیوم آزادی جوش و جزبے کے ساتھ بڑے شایان شان طریقے سے منایا گیا



پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 69 ویںیوم آزادی جوش و جزبے کے ساتھ بڑے شایان شان طریقے سے منایا گیا 


گلگت (پ ر)پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 69 ویںیوم آزادی جوش و جزبے کے ساتھ بڑے شایان شان طریقے سے منایا گیا۔گلگت بلتستان میں مرکزی تقریب چنارباغ گلگت میں ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن ودیگر اعلیٰ فوجی و سول آفیسران شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے جشن آزادی پا کستان کی 69 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو در پیش تمام چلنجز سے نمٹنے کے لئے ہماری افواج ہمہ وقت تیار ہیں ۔ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ہم اپنے آبا د و اجد اد کی قر بانیوں کو کبھی فر اموش نہیں کر یں گے جن کی قر با نیوں کی بد ولت ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں اس ملک کی آزادی کے لیے ہمارے ابا و اجد اد نے بے پنا ہ قر بانیاں دی ہیںہم کبھی بھی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ اور آج دنیا میںہمارے ملک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے وطن عزیز کو کمزور اور غیر مستحکم کر نے کے دشمن ملک کے اندر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ہمیں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے متحد ہو نے کی ضر ورت ہے انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے آزادی اسلئے حاصل کر لی ہے کہ ہم یہاں پر، پر امن زندگی گز ار سکیں ´ اپنی ذمہ داریوں پر غور کر یں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اللہ کے فضل وکرم سے امن لوٹ آیا ہے اور اس امن کو بر قرار رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنا کلیدی کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔اگر ہم فر قوارانہ فسادات میں الجھے رہے تو ہماری آزادی کا مقصد بھی بے معنی ہو جائے گا پاک فوج کے تعاون سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن گیا ہے ۔ہماری نئی نسل پر امن ماحول میں زندگی گز اریں گی اور مستقبل خو شحال ہو گا اور ہم آج کے دن عہد بھی کر تے ہیں کہ کشمیر میں آزادی کے جد وجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔ کشمیر میں تحریک آزادی کے حر یت رہنما وں کو سلام پیش کر تے ہیں اور بھر پور حمایت کر تے ہیں اور وہ دن دور نہیں مقبو ضہ کشمیر میں سبز ہلالی پر چم لہرایا جائے گا ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام ہند ووں کے مظالم بر داشت کر رہے ہیں اور آزادی کے لئے لاکھوں جا نیں قر بان کر نے کے باو جود بھی بھا رت کے سامنے جھکتے نہیں اور مسلسل آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں ۔گو ر نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ہمارے ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے دشمن طا قتیں ہمیں کمز ور کر نے پر لگی ہیں جس ملک افواج مضبوط ہو اس ملک کو ،کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ 

Comments