سانحہ علی آباد کے پانچ افراد نے آج از خود گرفتاری دیدی


 سانحہ علی آباد کے پانچ افراد نے آج از خود گرفتاری دیدی

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) سانحہ علی آباد کے پانچ افراد نے آج از خود گرفتاری دیدی گرفتاری دینے والون میں کامریڈ علیم ،عرفان ، موسیٰ، ناصرالدین،شیرخان نے از خود گرفتاری دیدی ہے جبکہ آج13اگست کو سلمان، عرفان ،سرفراز عامر علی ، راشد منہاس گرفتاری دینگے ۔ اس کیس میں پہلے سے جیل میں باباجان ، افتخار حسین،غلام عباس اور احمد خان عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اس دوران انقلا بی سو شلسٹ کے رہنماءکامریڈ علی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چودہ اگست کو سولہ گھرانوں میں ماتم کرایا ہے اور یہ حکومت کے لیئے مہنگا ثابت ہو گا ، اخلاقی طور پر (ن) لیگ کے حکومت کے اس اقدام پہ ہنزہ کے عوام کو الیکشن با ئیکاٹ کر کے اپنا رد عمل حکومت کو دینا ہو گا ایسا نہ ہوا تو ہر گھر سے افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور عوام کو مزید پیسا جا ئے گا ۔ 

Comments