ہڑتال کو کامیاب بنانے پر قاضی نثار احمد ، سید آغا راحت حسین الحسینی سمیت انجمن تاجران ، وکلاءبرادری ، ٹرانسپورٹرز حضرات ، ہو ٹل ایسوسی ایشن سمیت عوام کا شکریہ.عوامی ایکشن کمیٹی

ہڑتال کو کامیاب بنانے پر قاضی نثار احمد ، سید آغا راحت حسین الحسینی سمیت انجمن تاجران ، وکلاءبرادری ، ٹرانسپورٹرز حضرات ، ہو ٹل ایسوسی ایشن سمیت عوام کا شکریہ.عوامی ایکشن کمیٹی


گلگت ( نمائندہ خصو صی ) غیر قانونی ٹیکسز ، اقتصادی راہداری میں نظر انداز کر نے ، منرل کی پالیسی کے خلاف ، خالصہ سر کار کے نام پر زمینوں کی بند بانٹ اور چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس زیر صدار چیئر مین ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا ۔ مشاورتی اجلاس میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکڑ یعوامی ٹری نظام الدین ، ہو ٹل انڈسٹری کے صدر راجہ ناصر ، تحریک اسلامی کے رہنماءاختر حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ءغلام عباس ، انجمن امامیہ کے رہنماءپروفیسر سید یعصب الدین ، اے پی ایم ایل کے صدر کریم خان کے کے ، پی ٹی آئی کے رہنما ءمحمد فاروق ، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ءمحمد صابر ، عبد الغنی ، سجاد علی ، شوکت علی خان ، عاقل خان ، فدا حسین ، ممتاز نگر ی ، ثاقب عمر گلگتی ودیگر ممبران نے شر کت کی اجلاس میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب بنانے پر قاضی نثار احمد ، سید آغا راحت حسین الحسینی سمیت انجمن تاجران ، وکلاءبرادری ، ٹرانسپورٹرز حضرات ، ہو ٹل ایسوسی ایشن سمیت عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ آئیندہ بھی عوامی مفاد کے لیئے عوام بھر پور کردار ادا کرینگے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کرینگے ۔ چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مولا نا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم نے حکومت کو وقت بہت دیا ہے اب ہم اپنا اگلا مرحلہ تمام اضلاع کے ذمہ داران سے مشاورت کے بعد پر یس کانفرنس کر کے دینگے اور اس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد تک کام کر ے گءاور اپنے ڈیمانڈ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

Comments