گلگت (پ۔ر ) پبلک سکول اینڈ کالج جٹیال گلگت کے پرنسپل نے پیسے بٹورنا شروع کر دیاہے.والدین

گلگت (پ۔ر ) پبلک سکول اینڈ کالج جٹیال گلگت کے پرنسپل نے پیسے بٹورنا شروع کر دیاہے.والدین

گلگت (پ۔ر ) پبلک سکول اینڈ کالج جٹیال گلگت کے پرنسپل نے چھوٹے بچوں سے پندرہ ہزار روپے چیٹنگ فائن کے نام پر پیسے بٹورنا شروع کر دیاہے جبکہ ماہوار بھاری فیسوں کے بھوج کے تلے غریب والدین ذہنی ازیت کا شکار ہیںایسے میں اس طرح کی نا انصافی کسی صورت قبول نہیں ان خیالات کا اظہار پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبا ءکے والدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم اور مفت کتابیں فراہم کرنے کا جھوٹا دعوہ کر رہی ہے۔ جبکہ اس کے بر عکس غریب طلبہ پر بھاری بھر فیسیں عائد کر کے بھوک اور افلاس کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور غریب طلبہ کو سکول چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پبلک سکول انتظامیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر کے غریب طلبہ کے والدین سے لیئے گئے تمام غیر ضروری فیسیں واپس لوٹا دیں۔ والدین نے مزید کہا کہ یہ منطق سمجھ سے بالا تر ہے کہ چیٹنگ فائن کے نام پر بٹورے جانے والے پیسے مبلغ پندرہ ہزار روپے دنیا کے کسی بھی کونے کا شیوہ نہیں رہا ہے۔ اس معاملے پر فورس کمانڈر اور چیف سکریکٹری گلگت بلتستان سختی سے نوٹس لیں۔ 

Comments