آغا ضیاالدین قتل کیس میں ملوث 10لاکھ سرکی قیمت والا ملزم مولوی ندیم گرفتار


ملزم مولوی محمد ندیم 21ستمبرکے الصبح 5بجے چلاس ہسپتال کالونی کے مسجد میں فجر کی نماز پڑھ رہے تھے ،پولیس نے موقع پر ملزم کو دھر لیا ہے اور مزید تحقیقات کیلئے گلگت منتقل کر دیا ہے، SHOتھانہ چلاس 

چلاس(عامر خان )آغا ضیاء الدین قتل کیس میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم مولوی محمد ندیم کو دیامر پولیس نے چلاس سے گرفتار کر لیا ۔ڈی آئی جی دیامر استور ریجن محمد شعیب خرم کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او چلاس عبدلصمداور ایس ایچ او سٹی شاہ سرور کی قیادت میں پولیس کی اپریشنل ٹیم نے چھاپہ مار کر چلاس سے گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم محمد ندیم ولد عزیز کا تعلق ضلع استور کے نواحی گاوں منی مرگ سے ہے،جو گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم کی سر کی قیمت 10 لاکھ تھی،ملزم کے خلاف ایف آئی آر 12/2005زیر دفعات302/324/109/34ppc۔6/7ATAکے تحت گلگت سٹی پولیس اسٹیشن کو مطلوب تھا ۔ڈی آئی جی کا کہنہ ہے کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں ،ڈی آئی جی محمد شعیب نے کہا کہ دیامر میں شرپسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے اور قانون کی رٹ بحال ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے بر سر پیکار ہے اور امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس شرپسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔ادھر ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور نے میڈیا کو بتایا کہ اشتہاری ملزم مولوی محمد ندیم 21ستمبرکے الصبح 5بجے چلاس ہسپتال کالونی کے مسجد میں فجر کی نماز پڑھ رہے تھے ،پولیس نے موقع پر ملزم کو دھر لیا ہے اور مزید تحقیقات کیلئے گلگت منتقل کر دیا ہے۔

Comments