مفرور ملزم منڈیلا کو 35سال قید کی سزا سنادی گئی


مفرور ملزم منڈیلا کو 35سال قید کی سزا سنادی گئی 

اس مقدمے کے باقی ملزمان کو آرمی کورٹ میں ٹرائل کیلئے مقدمہ ریفر ہوا تھا مگر شفیق الرحمن عروف منڈیلااس مقدمے میں مفرور تھا

ملزم عطاء الرحمن ، راجی رحمت کو1،1لاکھ روپے جرمانے قومی خزانے میں جمع جبکہ1،1لاکھ کو عرش زخمی نائیک امیر احمد کو ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا، ملزمان کو اس فیصلے کیخلاف عدالت عالیہ میں اپیل کا حق حاصل رہے گا

گلگت (کرائم رپورٹ ) انسداد دہشتگردی گلگت بلتستان کے جج جناب راجہ شہباز خان نے نانگاپربت مقدمہ نمبر20/13تھانہ گونر فارم چلاس کے مفرور ملزم شفیق الرحمن عرف منڈیلاولد فقیر محمد ساکن تھک چلاس کو35سال جبکہ مقدمہ نمبر77/15کے ملزمان عطاء الرحمن ولد فقیرمحمد ساکن تھک چلاس اور رجی رحمت ولد جمعہ خان ساکن تانگیر دیامر کو مجموعی26سال کی سزاء اور ایک ایک لاکھ جرمانہ اور ایک ایک لاکھ عرش کی سزاء سنادیئے تفصیلات کے مطابق ملزم شفیق الرحمن عروف منڈیلا جوکہ2013ء میں نانگا پربت میں سیاحوں کے قتل میں تحت ایف آئی آر20/13بجرائم دفعہ302/395/147/34تعزیرات پاکستان سمیت6/7انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء مقدم قائم ہوا تھا جوکہ عدالت سے ملزم کو مفرور قرار دیدیا گیاتھا جبکہ اس مقدمے کے باقی ملزمان کو آرمی کورٹ میں ٹرائل کیلئے مقدمہ ریفر ہوا تھا مگر شفیق الرحمن عروف منڈیلااس مقدمے میں مفرور تھا 2015ء میں ملزم بوٹونالے سے چلاس شہر کی جانب موٹر سائیکل میں سوار ہوکر آنے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر اہم اداروں کو موصول ہوئی تو پولیس اور آرمی نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ناکہ بندی کردی اس موقع پر موٹر سائیکل پر ملزم شفیق الرحمن عروف منڈیلا اور ان کے بھائی عطاء الرحمن اور راجی رحمت بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل میں سوار ہوکر آئے پولیس نے جب ان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم شفیق الرحمن عروف منڈیلا کے ساتھی ان کے بھائی عطاء الرحمن اورراجی رحمت نے پولیس فورس اور دیگر فورس پر حملہ کیا جس سے پاک آرمی کا نائیک امیر احمد زخمی ہوا جبکہ شفیق الرحمن عروف منڈیلا فرار ہونے میں کامیاب ہوامگر ان کے بھائی عطاء الرحمن اور راجی رحمت پر2015ء میں تحت مقدمہ نمبر77/15مقدمہ قائم کرکے گرفتار کیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد کیا اس موقع پر ان دونوں ملزما نپر تحت دفعہ13AOاور6/7انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء مقدمہ قائم کرکے عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تحت تمام ملزمان پر دفعہ324/34 تعزیزات پاکستان انسداد دہشتگردی کے ایکٹ1997ء دفعہ7(C)کے مطابق 10سال قید 1،1لاکھ روپے جرمانہ،337Dتعزیزات پاکستان اے ٹی اے کے دفعہ7(C)میں1،1لاکھ عرش 10سال قید 353/34ت پ کے تحت3سال قیدی عرش زخمی نمائیک امیر احمد کو اد اکرنے کا حکم بھی دیدیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر عطاء الرحمن اور راجی رحمت کو 3،3سال قید کی سزاء بھی دیدی اس طرح ملزم شفیق الرحمن عروف منڈیلا کو دفعہ224تعزیزات پاکستان کے تحت2سال اور انسداد دہشتگردی کے دفعہ21(L)کے تحت10سال کی سزاء سنادی اس طرح ملزم عطاء الرحمن ، راجی رحمت کو1،1لاکھ روپے جرمانے قومی خزانے میں جمع جبکہ1،1لاکھ کو عرش زخمی نائیک امیر احمد کو ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صور ت میں مزید6ماہ کی سزاء کا بھی حکم دیدیا مگر ملزمان کو اس فیصلے کیخلاف عدالت عالیہ میں اپیل کا حق حاصل رہے گا۔


Comments