گلگت بلتستان کا مفاد آپس کی اتفاق و اتحا د کے ساتھ وا بسطہ ہے .آغا راحت حسین الحسینی

گلگت بلتستان کا مفاد آپس کی اتفاق و اتحا د کے ساتھ وا بسطہ ہے .آغا راحت حسین الحسینی

گلگت بلتستان میں کرپشن نہیں ہو تی تو گلگت شہر سو نے کا بن سکتا ہے

 عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ ہمیشہ پیش پیش رہے

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) گلگت بلتستان کا مفاد آپس کی اتفاق و اتحا د کے ساتھ وا بسطہ ہے ۔ آج گلگت بلتستان میں کرپشن نہیں ہو تی تو گلگت شہر سو نے کا بن سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے ۔ اقر با ءپروری عروج پر ہے حکومت نے جو اچھے کام کیئے ہیں ان کو بھی سرا ہتے ہیں جن میں مذہبی تہواروں میں سیکیورٹی فراہم کر نا ، صفا ئی کے لیئے کام کر نا ۔ عد لیہ ، کو نسل سمیت وزارتوں میں برابری کی بنیاد پر کام کیا ہے لیکن گلگت شہر کی تمام سڑکیں قبرستان کا منظر پیش کر رہی ہیں سیوریج کی اشد ضرورت ہے لیکن اب تک سیوریج پہ کام نہیں ہوا ہے ۔ گلگت بلتستان میں کو ئی بھی وسا ئل نہیں ہیں صرف نوکریوں پہ لوگ انحصار کرتے ہیں ایسے میں حکومت کی جانب سے ٹیکسز کا نفاذ کر نا ، گندم سبسڈی کا خاتمہ کر نا ظلم کی انتہا ءہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے لیئے نجات دہندہ ہے جس کی ہم نے پہلے بھی تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی جہاد اکبر کی راہ پہ ہے اور اس جہاد میں یہ ممبران سرخ رو ہو تے ہیں تو یہ سب ہمارے قومی ہیرو ہو نگے جن پہ ہمیں فخر ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار قائد ملت تشیع آغا راحت حسین الحسینی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران غلام عباس ،شیخ شبیر حکیمی ،جہانزیب انقلابی ،سید ذولفقار ،اختر حسین ، راجہ ناصر ،سید یعصب الدین ،محمد علی شاہ ،اظہر ،حا جی نائب خان اورعامر خان نے مولانا سلطان رئیس کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے قائد ملت تشیع سید آغا راحت حسین الحسینی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ جب بھی عوام کو مسا ئل پیش آئے تو آپ جناب نے بھر پور تعاون کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ جس پہ ہم دل سے شکریہ ادا کر تے ہیں اورآئیندہ بھی امید کر تے ہیں کہ آپ اسی طر ح تعاون جا ری رکیھنگے ۔ جس پہ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ہم تن من دھن سے قومی اس پیلٹ فارم کے ساتھ مکمل تعاون کے لیئے تیار ہیں اور ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی مزید گلگت بلتستان میں امن وامان کے فروغ کے ساتھ اتحاد بین المسلمین کے لیئے کام کرے گی اور ملت تشیع سے جس قسم کا بھی تعاون ہو گا عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیئے مکمل ساتھ دے گی کیو نکہ عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ غریب عوام کی ترجمانی کر تا ہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے صفو ں میں نظر رکھتے ہو ئے مزید بہترین انداز میں کام کر ے اور اپنے صفوں کی نگرا نی کر ے ہم مکمل تعاون کے لیئے تیار ہیں ۔

Comments