اسمبلی ہال کی توسیع کا کام غیر قانونی طریقے پر ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر


اسمبلی ہال کی توسیع کا کام غیر قانونی طریقے پر ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر

جن کے پاس گاڑی کا تیل کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے وہ ایک سال میں ہی اسلام آباد میں کوٹھیوں کے مالک بنے ہیں،حکومت صرف اخبارات میں میرٹ کی باتیں کرہی ہے 

اسمبلی ہال کی توسیع کا کام ٖغیر قانونی طریقے پر ٹھکیدار کو دیا گیا ہے جس کیخلاف بہت جلد عدلیہ سے رجوع کرینگے ،حاجی شاہ بیگ

گلگت (پ۔ر) کابینہ میں نئے وزراء شامل کرنا بجٹ پر بوجھ کے علاوہ کچھ نہیں ہے پہلے سے موجود وزراء صرف گاڑی اور جھنڈے تک محدود ہے حکومت کیخلاف اٹھنے والی ممکنہ تحریک سے بچنے کیلئے بعض ممبران کو رشوت کے طور پر وزارتیں دی گئی ہے نئے لوگوں کو وزیر دفاع کے طور پر کابینہ میں لیا گیا ہے جن کے پاس گاڑی کا تیل کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے وہ ایک سال میں ہی اسلام آباد میں کوٹھیوں کے مالک بنے ہیں عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں ہوا ہے اسمبلی ہال کی توسیع کا کام ٖغیر قانونی طریقے پر ٹھکیدار کو دیا گیا ہے جس کیخلاف بہت جلد عدلیہ سے رجوع کرینگے حکومت صرف اخبارات میں میرٹ کی باتیں کرہی ہے چور دروازوں سے اپنوں کو نوازا جا رہا ہے ایم ،ڈی نیٹکو سیعد اللہ یوسفزئی کی کرپشن کے ثبوت اسمبلی میں جمع کرائے گئے ان کیخلاف کاروائی کرنے کیبجائے انہیں باعزت بجھوایا جارہا ہے یوسفزئی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں نئے وزراء کا شامل ہونا بجٹ پر بوجھ کے علاوہ کچھ نہیں ہے پہلے سے موجود وزراء کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ایسے میں نئے وزراء لینا عوام کو دوکھا دینے کی کوشش ہے صوبائی وزارتوں کوحکومت کیخلاف اٹھنے والی تحریک کو روکنے کیلئے رشوت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے پہلے سے موجود وزراء کو محض گاڑی اور جھنڈے تک محدود رکھا گیا ہے نئے وزراء کو شامل کرنے سے بہتر تھا کہ پہلے سے موجود وزراء کو اپنے اختیارات کے استعمال کا موقع دیا جاتا صوبائی حکومت حکومت نے محدود مدت میں کرپشن کے ریکارڈ توڈ دیا ہے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہیں اور حکمران سب اچھا ہے کا رٹ لگا رہے ہیں عوام کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا ہے موجودہ دور میں حکمرانوں کے پاٹنرز کے علاوہ کسی کا کوئی کام نہیں ہورہا ہے الیکشن سے پہلے جن کے پاس گاڑی میں تیل ڈالنے کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے اب وہ اسلام آباد میں پلاٹوں اور کوٹھیوں کے مالک بنے ہیں حکمرانوں کے اثاثوں کی تحقیقات ہوجائے تو ان کی کرپشن سامنے آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اخبارات میں میرٹ کا رٹ لگا رہی ہیں جبکہ چور دروازوں سے اپنون کو نوازا جارہا ہے عوام کو میرٹ کے نام پر ٹرکھایا جارہا ہے اسمبلی ہال کے توسیع کا کام حکومت نے سفارش کی بنیاد پر پیپرا قوانین کو کچل کر دیا ہے حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کیخلاف جلد عدلیہ سے رجوع کرینگے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے ثبوت اسمبلی میں جمع کرا چکے ہیں لیکن حکمران ادروں کیخلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کو بلیک میل کرہے ہیں ایم۔ڈی نیٹکو سیعد اللہ یوسفزئی کیخلاف ثبوت اسمبلی میں جمع کرائے گئے لیکن اس کے خلاف کاروائی کرنے کیبجائے ان کو باعزت بھجوایا گیا موصوف نے جب ادرارے کا انتظام لیا تو تب ادارہ 1ارب 10کرروڈ کے نیٹ منافے میں تھا جب کہ تین سال بعد ادارہ 50کروڈ سے ٖزیادہ خسارے میں ہے یوسفزئی کو بھجوانے سے پہلے انہیں پولیس کے حوالے کر کے اس قومی ادارے کی لوٹی ہو رقم واپس لائی جائے۔


Comments