گلگت گلگت بلتستان کے کلریکل اسٹاف نے پورے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں قلم چھوڑ ہڑتال کردیا.جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں ہڑتال جاری رہے گا. گلگت بلتستان کے 28 سو سے زائد کلریکل اور ٹیکنکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے منظوری کے لئے گلگت بلتستان سیکریٹریٹ میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردیا.گلگت بلتستان کلریکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا ہیں کہ اس وقت جی بی کے تمام اضلاع کے ملازمین ڈی سی افسز جبکہ دارلخلافہ گلگت میں سیکریٹریٹ میں دھرنا جاری ہیں.انھوں نے کہا دو دفعہ سمری وزیراعلئ کے پاس جاچکی ہیں مگر حیلے بہانے سے ہمیں ٹرخایا جارہا ہیں.مگر اب ہم خاموش نہیں بیٹھے گے.اب کا مطالبہ ہیں کہ پورے ملک کی طرح ہمیں اپ گریڈ کیا جائے.اس موقع پر کلریکل ایسوسی ایشن جی بی کے صدر محمد بہادر اور جنرل سیکریٹری اقبال حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ساتھ حکومت نے وعدے کئے مگر ہمیں ٹرخایا جارہا ہیں. یاد رہے کہ کلریکل سٹاف کے احتجاج کی وجہ سے تمام سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں.جس کی وجہ سے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں.

Comments