استور کے 32افراد پہ انتظا میہ کی جانب سے ایف آئی آر جمہوریت کے منا فی ہے.مولا نا عبد السمیع


استور کے 32افراد پہ انتظا میہ کی جانب سے ایف آئی آر جمہوریت کے منا فی ہے.مولا نا عبد السمیع

یکم نومبر کو یوم آزادی کا دن بھر پور انداز میں منا یا جا ئے گا اور عوامی مسائل کی بھی نشا ندہی کی جا ئیگی

عوام کو بھوک ، پیاس ، اور لوڈ شیڈنگ میں رکھ کر خود عیاشی کر نے والوں کا جلد ہی اصل چہرہ بھی سامنے آئے گا

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے نو منتخب چیئر مین و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولا نا عبد السمیع نے کہا ہے کہ استور کے 32افراد پہ انتظا میہ کی جانب سے ایف آئی آر جمہوریت کے منا فی ہے جو جماعت اپنے آپ کو جمہوریت کا علمبردار کہلارہی ہے وہ جمہوری نظام کے خلاف کام کر تے ہو ئے عوام پہ ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس پہ ہم چپ رہنے والے نہیں ہیں یکم نومبر کو یوم آزادی کا دن بھر پور انداز میں منا یا جا ئے گا اور عوامی مسائل کی بھی نشا ندہی کی جا ئیگی اب تک عوام کے ما بین تفریق ڈال کر ہی حکومت نے اپنے مفادات حا صل کیئے ہیں جلوس عشرہ کے روز بھی نا خوش گوار واقعے کی ذمہ دار انتظا میہ ہے جو اپنی نا اہلی چھپا نے کے لیئے عوام کو ہراساں کر رہی ہے ساتھ ہی استور میں بھی ایسے اقدامات اٹھا ئے گئے ایک پرامن احتجاج اور اپنے حق مانگنے والوں پہ مقدمات درج کیئے گئے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی استور کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے پھر بھی اس طرح کے اقدامات سے حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے آچکا ہے ۔ جو وزراءکاغزی جماعتیں کہ رہے ہیں ان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ جس عوام نے ان کو اسمبلی تک پہنچا یا ہے وہی عوام ان کا گھیرا بھی تنگ کر سکتی ہے ان کو تخت سے گرا بھی سکتی ہے عوام کے مینڈیٹ حا صل کر کے عوام کو بھوک ، پیاس ، اور لوڈ شیڈنگ میں رکھ کر خود عیاشی کر نے والوں کا جلد ہی اصل چہرہ بھی سامنے آئے گا ۔

Comments