عوامی ایکشن کمیٹی کے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس میں عبوری چیئر مین مولانا عبدالسمیع ہونگے

عوامی ایکشن کمیٹی کے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس میں عبوری چیئر مین مولانا عبدالسمیع ہونگے

استور عوامی ایکشن کمیٹی کے افراد سے فوری طور پر مقدمات ختم کئے جائیں

گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس میں عبوری چیئر مین مولانا عبدالسمیع ہونگے اور ان کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی، فدا حسین، یعصب الدین، اختر حسین، فاروق احمد پر بنائی گئی اور ایک ماہ تک مولانا عبدالسمیع بطور چیئر مین کام کرینگے۔عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران فدا حسین، سپریم کونسل برمس، سید یعصب الدین، ممبر امامیہ کونسل، حاجی محمد تقی انجمن امامیہ خومر، جہانزیب انقلابی جماعت اسلامی، فاروق احمد پی ٹی آئی، محمد جاوید چیئر مین کے این ایم، راجہ ناصر جنرل سیکرٹری ہوٹل انڈسٹری، شوکت علی ممبر پی جی ایم اے، علی عمران ،ذوالفقار و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مولانا سلطان رئیس نے کی اور تمام ممبران نے محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات کی مزمت کی اور انہوں نے کہا کہ امپھری واقع کے اصل محرکات کو سامنے لائے جائیں اور استور عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران پر ایف آئی آر کی مزمت کرتے ہیں۔ استور عوامی ایکشن کمیٹی کے افراد سے فوری طور پر مقدمات ختم کئے جائیں اور آزادی رائے کو دبانے کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہم عہد کرتے ہیں کہ قیام امن سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے عملدرآمد کے لئے کام کرتے رہینگے۔ 

Comments