امیر اہلسنت مولاناقاضی نثار احمد کے تحفظات دور کر نے کے لیئے ملاقات کی جائے گی.عوامی ایکشن کمیٹی

امیر اہلسنت مولاناقاضی نثار احمد کے تحفظات دور کر نے کے لیئے ملاقات کی جائے گی.عوامی ایکشن کمیٹی

 قومی اسمبلی میں آئینی حیثیت چا ہیئے مبصر جیسے مذاق کو رد کر تے ہیں اور ایسا لولی پاپ والا مذاق گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ نہ کیا جا ئے

 ہم ایک قوم ہیں اور ہم آپس میں بھا ئی بھا ئی ہیں

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) امیر اہلسنت مولاناقاضی نثار احمد کے تحفظات دور کر نے کے لیئے ملاقات کی جائے گی اور گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے ساتھ بھا ئی چارگی کے فروغ کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کام کر تی رہے گی ۔ سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ٹیکسز کے نفاذ کے ظا لمانہ فیصلے کو واپس لیا جائے مبصر قومی اسمبلی میں آئینی حیثیت چا ہیئے مبصر جیسے مذاق کو رد کر تے ہیں اور ایسا لولی پاپ والا مذاق گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ نہ کیا جا ئے بلکہ گلگت بلتستان کے تاریخی و جغرافیا ئی پس منظر کے مطابق آئینی حقوق دیئے جا ئیں ہم پاکستان کے وفادار قوم ہیں اور ہماری وفاداری اور قر با نی کو مد نظر رکھتے ہو ئے آئین پاکستان میں شامل کیا جا ئے ۔ ان خیا لات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین و امیر جماعت اسلامی مولانا عبد السمیع کے زیر صدارت عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اجلاس میں امامیہ کو نسل کے ممبر سید یعصب الدین ، سپریم کو نسل برمس کے چیئر مین فدا حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑیٹری سیاسیات غلام عباس ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر مولانا سلطان رئیس ، اسلامی تحریک کے رہنماءاختر حسین ، سپریم کونسل خومر کے ممبر حا جی محمد تقی ، جماعت اسلامی کے جنر ل سیکڑیٹری نظام الدین ، پی ٹی آئی کے رہنماءفاورق احمد ، آئی ایچ آر او کے کواڈینیٹر محمد فاورق ، جماعت اسلامی کے جہانزیب انقلابی ، حلقہ تین گلگت ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر محمد علی شاہ سمیت دیگر سیاسی سماجی رہنماﺅں نے شر کت کی اجلاس میں متفقہ طور پہ اس بات پہ زور دیا گیا کہ قاضی نثار احمد کے تحفظات کو دور کر نے کی اشد ضرورت ہے جن کو دور کیا جا ئے اور آپس کی چپکلش کو ختم کر نے کے لیئے کام کیا جا ئے ۔ ساتھ ہی جماعت اسلامی گلگت کی جانب سے یکم مئی جشن آزادی گلگت بلتستان منایا جا رہا ہے اس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام سیاسی سما جی مذہبی رہنماءافرادی قوت کے ساتھ شریک ہوکر جسن آزادی کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا جا ئے ہم ایک قوم ہیں اور ہم آپس میں بھا ئی بھا ئی ہیں ہمیں آپس کے دوریوں کو مٹا نے کے لیے کام کر نے کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول کے لیئے کام کر نا ہو گا ۔

Comments