مولانا سلطان رئیس نے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے سمیت اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مولانا سلطان رئیس نے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے سمیت اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

 ایگزیکٹیو باڈی کا ممبر ہی عوامی ایکشن کمیٹی میں کام کرتا رہوںگا

گلگت( نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے سمیت اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور ایگزیکٹیو باڈی کا ممبر ہی عوامی ایکشن کمیٹی میں کام کرتا رہوںگا اور عبوری کابینہ پر مکمل اعتماد ہے۔ مولانا عبدالسمیع انتہائی زیرگ شخصیت ہیں جو عوامی فلاح وبہبود کے لئے اہم کردار ادا کرینگے چونکہ عوامی ایکشن کمیٹی میں بطور اہلسنت میری نمائندگی تھی اب اہلسنت کی نمائندگی نہ ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور ساتھ ہی قاضی نثار احمد کے ساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم جو بھی پیدا ہو گا اسی کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کام کرینگے۔ اہلسنت والجماعت سے استعفیٰ دیکر بھی عوامی ایکشن کمیٹی میں مکمل کام کرونگا اور جب بھی کوئی ذمہ داری دی جائے گی پوری ذمہ داری سے کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

Comments