CMHسے ملحقہ سڑک کو دادی جواری کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

گلگت کے باسی امن کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کیو نکہ ماضی میں 20دنوں تک کرفیو رہا بے گناہوں کو قتل کیا گیا ، ٹوپی شاٹی ڈے کی تقریب 


گلگت ( جی بی رپورٹر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی دفاع کے لیے گلگت بلتستان کے عوام ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں حکومتی پالیسیوں اور ریاستی اداروں کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے اس امن کو قائم دائم رکھنا چلنج ہے جس کے لیے سول سوسائٹی اور عوام کو اپنا بھر پور کردار حکومت کے ساتھ مل کر ادا کرنا ہوگا۔ گلگت کے باسی امن کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کیو نکہ ماضی میں 20دنوں تک کرفیو رہا بے گناہوں کو قتل کیا گیا ۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی کوششوں سے مکل سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹوپی اور شاٹی ڑے کے حوالے سے منعقدہ ثقافتی شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہ اکہ گلگت بلتستان کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر ٹوپی اور شاٹی ڑے کا انعقاد دیا جا رہا ہے جس میں عوام کی بھر پور شرکت خوش آئند ہے بیر ون ملک میں رہنے والے گلگت بلتستان کے عوام بھی آج کے اس دن کو شایا ن شان انداز میں منا رہے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کے عوام اپنی ثقافت سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سفید ٹوپی امن بھائی چارکگی کی علامت ہے آج کے اس دن کے موقع پر ہمیں اپنے شہر کو صاف رکھنے کے لیے بھی اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا تاکہ گلگت بلتستان کا مثبت تشخص پیش کیا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تما ادبی تنظیموں کی بھر پور سر پرستی کی جائیگی اور درکار فنڈز فراہم کیے جائینگے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے CMH سے ملحقہ ڈبل روڑ کو شاہراہ کو دادی جواری کے نا م سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے ثقافتی پروگرام سے خطاب کے موقع پر کہا کہ حکومت نے ہر ماہ میں ایک گھنٹہ سکولوں میں سوشل ورک کے لیے مختص کیا جائیگا تا کہ سکول کے بچے ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ٹوپی اور شاٹی ڑے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر FCNA میجر جنرل ثاقب ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان اور تعمیرو ترقی کے لیے افواج پاکستان حکومت کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔ فورس کمانڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے سرکا تاج ہے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی ترقی اور امن کے حوالے سے کردار کو سراہتے ہوئے کراج تحسین پیش کیا۔ 

Comments