گلگت: قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے حالات اور تشدد کے واقعے کو کے آئی یو سیکیورٹی کی نا اہلی قرار دیا گیا




 ( ایس یو ثاقب)


 گذشتہ روز قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے حالات اور تشدد کے واقعے کو کے  آئی یو سیکیورٹی 
کی نا اہلی قرار دیا گیا لے آئی یو کے متعدد طلباء وطالبات نے سیکیورٹی پہ انگلی اٹھا تے ہو ئے کہا کہ ان کو اتنے مراعات دیئے گئے ہیں اور یہ خاموش تما شا ئی بنے رہے ۔ CCTVکیمروں کا ٹینڈر بھی کافی عر صہ پہلے ہو چکا تھا لیکن کیمروں کو بھی نصب نہیں کیا گیا ہے ۔ نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پہ ان کے والدین کو گرفتار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جو بھی نامزد ہے وہ گر فتاری دے دیگر صورت ان کے والدین کو جیل منتقل کر دیا جا ئے گا ۔ جس پر عوامی حلقوں ، سماجی تنظیموں نے بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ KIUکے سیکیورٹی انچارج عابدین کو بر طرف کیا جائے اتنا بڑا واقع ہوا موصوف خواب خر گوش میں مصروف رہے ایسے سفارشی سیکیورٹی انچارج کو فل فور نکال کر اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے تا کہ اصل حقا ئق سا منے آسکیں ۔ تا کہ کسی کے سا تھ زیا دتی نہ ہو اور اصل ذمہ دار کو سزا مل سکے اور انصاف مل سکے

Comments