دیامر میں فوجی آپرییشن کے نام پر گھروں کو مسمار کر نا ریا ستی دھشت گردی ہے۔ چیئر میں .بالاورستان نیشنل فر نٹ عبدالحمید خان



برسلز ( پ۔ر) بالاورستان نیشنل فر نٹ کے چیئر میں عبدالحمید خان نے کہا ہے کہ دیامر اور قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی میں آنے والا واقعے کی جتنی مزمت کی جا ئے کم ہے ۔ دیامر میں انجینئرز کا اغواہ بھی قابل مزمت ہے اور فوج کی جا نب سے بے گنا ہ افراد کو ہراساں کر نا بھی قابل مزمت ہے سا تھ ہی یو نیورسٹی میں پیش آنے والے وقع بھی مزمت کے ساتھ دونو ں واقعے اس بات کا تقا جہ کر تی ہیں کہ گناہ گا روں کو سزا دی جا ئے اور بے گناہ افراد کو تنگ نہیں کیا جا ئے ۔ دیامر میں شر پسندوں کو پکڑ نے کے بجا ئے پر امن لو گو ں کو ہرا ساں کر نا اور ان کے گھروں کو چوکیاں بنا نا گھروں کو مسمار کر نا ریا ستی دھشتگر دی ہے اس طر ح انتظا میہ خود دہشت گر دی کر کے عوام کو ہرا ساں کر رہی ہے اس اقدام کو بند کر دیا جا ئے اور اصل حقا ئق پہ مبنی کام کیا جائے ۔ یو نیورسٹی میں بھی جو افراد ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے چا ہیئے اس میں استاد ہو یا طلباء۔ یو نیورسٹی سب کے لیئے ہو نی چا ہیئے کسی ایک فرد کے لیئے نہیں اس طر ح کے اقدامات کو ہوا دینا اوردھشت گر دی ہے ۔ اصل دھشت گر دی کے حقا ئق کو جا نتے ہو ئے اس دفعے کو استعما کیا جا ئے آپس کے جھگڑوں میں بھی دھشت گر دی کے دفعات لگا کر اس خطے کو عا لمی سطح پر بدنام کرانے کی سازش ہو رہی ہے گلگت بلتستان کے با شعور عوام اپنے خلاف ہونے والی سا زشوں کو جانتے ہوئے ان سا زشوں پر کام کر نے والوں کے عزائم ناکام بنا تے ہوئے اپنے بنیا دی حقوق کے حصول کے لیئے کام کر یں ۔

Comments