گلگت( نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان میں مو سلا دھار بارش شا ہراہ قراقرم متعدد جگہوں پہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بلاک گلگت کے نواحی آبادیوں میں بھی بارش نے گھروں کو نقصان پہچایا ہے۔

گلگت( نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان میں مو سلا دھار بارش شا ہراہ قراقرم متعدد جگہوں پہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بلاک گلگت کے نواحی آبادیوں میں بھی بارش نے گھروں کو نقصان پہچایا ہے۔ 12گھنٹوں کی مسلسل بارش کی بنا ءپہ غر یبوں کا جینا دو بھر ہو گیا کچے گھر والوں کی چھت ٹپک گئی ۔ سڑ کیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی حکومت کے دعوے بھی سا منے آئے ہر حکومت نے نکاسی آب کی نالیا ں بنا نے کے دعوے کیئے مگر نکاسی آب کی نا لیاں نہ ہو نے پہ بارش کا پانی سڑکوں پہ کھڑا ہے اور اس میں گند گی کے ڈھیر تیر رہے ہیں پو رے شہر کا انفراسٹیکچر ہی تبد یل ہو گیا ہے ۔ جبکہ قراقر م ہا ئے کو ہستان ہر بن اور دیگر مقامات پہ بلاک ہے حکومت کی جانب سے پھنسے ہو ئے مسا فروں کے لیئے کو بھی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے مسلسل بارش کے بنا کے کے ایچ موت کا کنواں بنا ہو اہے متعدد حا دثات رو نما ءہو ئے اب تک کو ئی بھی ہنگامی طور پر امداد کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں ۔

Comments