گلگت ( ایس یو ثاقب ) روڈ بلاک ہے بجلی نہیں ، پا نی نہیں ، آٹا نہیں ،پیٹرول نہیں اب تو سبزیاں بھی نایاب ہو گئی لیکن حکومت کا بیان ہے کہ سب اچھا ہے ۔


گلگت ( ایس یو ثاقب ) روڈ بلاک ہے بجلی نہیں ، پا نی نہیں ، آٹا نہیں ،پیٹرول نہیں اب تو سبزیاں بھی نایاب ہو گئی لیکن حکومت کا بیان ہے کہ سب اچھا ہے ۔اب تک روڈ بلاک ہو نے سے لوگ چاول اور سبزیوں پر گزارا کرا رہے تھے لیکن دو دنوں سے ٹماٹر ، پیاز ، لہسن سمیت روز مر ہ کے استعمال کے سبزیاں بھی مارکیٹ میں ختم سبزی فروشوں نے دکا نیں بند کر دی تندور مالکان نے بھی گھر پہ آرام کر لیا ہے گلگت میں قحط کا عالم حکومت کو ہنگا می طور پر کام کر نے کی اشد ضرورت ہے گلگت جو کہ دارالخلا فہ ہے یہاں یہ سورت حال ہے تو گلگت بلتستان کے گاﺅں جہاں اب تک کو ئی بھی امداد نہیں ہے اور نہ ہی کو ئی اقدام کیا گیا ہے ان کی صورت حال تو انتہا ئی بد تر ہے عوام نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ کونسل کے انتخابات کو ملتوی کریں اور گلگت بلتستان کو موجودہ بحرانوں سے نکا لنے کے لیئے کر دار ادا کر یں دیگر صورت عوام حکومت کا جنازہ نکال دینگے ۔


Comments