گلگت ( ایس یو ثاقب ) گلگت بلتستان کونسل انتخابات (ن) لیگ نے میدان مار لیا (ن) لیگ کے پانچ اور اسلامی تحریک کا ایک کو نسل کا ممبرمنتخب ہو ا

گلگت ( ایس یو ثاقب ) گلگت بلتستان کونسل انتخابات (ن) لیگ نے میدان مار لیا (ن) لیگ کے پانچ اور اسلامی تحریک کا ایک کو نسل کا ممبرمنتخب ہو ا ۔ سوموار کے روز قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مین کو نسل انتخبات منعقد ہو ئے جس میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت تما م وزراءنے شر کت کی ۔ (ن) لیگ کی جانب سے منتخب ہو نے والے امیدواران سکردو سے اشرف صدا ، وزیر اخلاق ، ہنزہ سے ارمان شاہ ، غذر سے سلطان علی خان جبکہ سید افضل نے آزاد حیثیت سے ووٹ لیکر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی ، اسلامی تحریک کے آغا عباس رضوی رکن کو نسل منتخب ہو ئے ،

Comments