گلگت(پ۔ر) سی ون تھر ٹی کے ذریعے سکردو اور گلگت کو گندم سپلا ءی کا کام کیا جارہا ہے آءیندہ تین دنوں تک کے کے ایچ بحال ہو گا.جی بی حکومت


سکردو اور گلگت میں سی ون تھرٹی کے ذریعے گندم فراہم کی جارہی ہے حکو مت نے گندم کے جاری بحران پر قابوپانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں شاہراہ قراقرم کے ذریعے گندم کی ترسیل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ کیال اور چچن کے مقامات پر گراڑی اور مزدوروں کے ذریعے گندم کی ترسیل کا عمل کیا جارہا ہے کیوں کہ ان مقامات پر شاہراہ متاثر ہے کل شام تک زمینی راستے سے بھی گندم کی ترسیل کو یقینی بنایا جارہا ہے شاہراہ قراقرم کے دونوں متاثرہ حصوں پر محکمہ خوراک اور نیٹکو کے ذمہ دار ، آفیسران اس آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں شاہراہ قراقرم کی مکمل بحالی تک گندم کی ترسیل کےلئے یہ آپریشن جاری رکھا جائے گابیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہراہ قراقرم کو 4سے5دنوں تک بحال کیا جائے گا صوبائی حکومت فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے گندم کی فراہمی یقینی بنارہی ہے گندم کی کمی کا حکومت کو احساس ہے حکومت عوام کو درپیش مسائل کی کمی کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے شاہراہ قراقرم کی بحالی کے بعد گندم کا جاری بحران ختم ہوگا۔مستقبل میں اس قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کےلئے حکومت نے مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گندم کاکوٹہ گلگت بلتستان کےلئے ایک ماہ سے بڑھا کر 3ماہ کردیا گیا ہے جس سے اس قسم کے ناگہانی حالات میں گندم کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Comments