وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام بین اضلاعی شاہراہوں کو بحال کیا گیا ہے سوائے شمشال، چپورسن اور ہسپر کے حکومتی ادارے ان شاہراہوں کی بحالی کےلئے بھی دن رات کوشاں ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں بارشوں سے متاثرہ 42میں 29پاور ہاوسز کو بحال کیا گیا ہے دیگر متاثرہ پاور ہاوسز کی بحالی کےلئے بھی کام جاری ہے کارگاہ سے 5میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے 18میگاواٹ نلتر تک شاہراہ کو 3دنوں میں مکمل بحال کیا جائے گا جس کے بعد 10دنوں تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی جس کےلئے چائینز کمپنی کے ماہرین کام میں مصروف ہیں واٹر پمپس ، ہسپتالوں سمیت تمام ضروری اداروں کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی گئی ہے۔

Comments
Post a Comment