گلگت(خبرنگارخصوصی)اقتصادی راہداری اورحق ملکیت (عنوان)پہ 10 جولاءی کو اے پی سی بلا ءی جا ءے گی ۔ کے این ایم

گلگت(خبرنگارخصوصی)قراقرم نیشنل موومنٹ کا اجلاس مرکزی چیئر مین محمد جاوید کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ہوا جس میں KNMاور KSOکے رہنماوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں خطہ قراقرم کے مختلف سیاسی ،معاشی اور سماجی معاملات پر غور و فکر کیا گیا اور تمام رہنماوں اور اراکین نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ ایک کانفرنس بعنوان ”اقتصادی راہداری و حق ملکیت “متنازعہ گلگت بلتستان کے نام سے دس(10)جولائی 2016ءکو منعقد کیا جائے گا جس میں گلگت بلتستان کے قوم پر ست ،حق پرست ،ترقی پسند سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کو دعوت دی جائے گی ۔اس حوالے سے اس اہم آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامات اور ربطوں کے لئے قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکرزی رہنماءڈاکٹر امجد چنگیزی اور ڈاکٹر حبیب یونس کو کوارڈینیٹر اور ڈپٹی کورڈینیٹر نامزد کیا گیا اور اس اہم کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تمام رہنماوں اور کارکنوں کو احکامات جاری کئے گئے ۔

Comments