گلگت(نمائندہ خصو صی)مسلم لیگ (ن) ڈاکوں ، لٹیروں اور آمریت کی پیداوار ہے۔ میڈیا سیل پی پی پی

گلگت(نمائندہ خصو صی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اور شہیدوں کی جماعت ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) ڈاکوں ، لٹیروں اور آمریت کی پیداوار ہے۔ پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ڈاکوں کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ ڈاکٹر اقبال پیپلز پارٹی کے خلاف بیانا ت دے کر وزیر اعلیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے ، جبکہ وزیر اعلیٰ اسے گاس تک نہیں ڈالتے۔ سیاست مردانگی کام ہے ، ڈاکٹرصاحب سرخی پوڈر لگا کر ماڈلنگ کا کام کرے۔ سیاست کرنااس کے بس کی بات نہیں۔ میجر امین اور جعفر اﷲ کا بیان حکومت اور ڈاکٹر اقبال جیسے وزراءکے منہ پر تمانچہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان بھی آ مریت کی پیداوار ہے اور اسی پالیسی پر گامزن ہے، جس کی وااضع مثال میجر امین کے بیان کے بعد شو کاز نوٹس جاری کرنا او ر جعفر اﷲ کو نہ کرنا ہے۔ ر جعفر اﷲ نے اخاقی جرعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی میں کہا تھا کہ ایک سال کے عرصے میں عوام کا ایک روپیہ کا کام نہیں ہو سکا اور میں عوام کے سامنے جھوٹ بول بول کر تھک گیا ہوں۔ ر جعفر اﷲ نے تو عوام کے سامنے اعتراف کر لیا، جبکہ ڈاکٹر اقبال اب تک عوا م کے سامنے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بھول رہے ہیں ۔ 

Comments