عرصہ درازسے روپوش 2اشتہاری ملزمان دیامرپولیس نے گرفتارکرلئے


ملزمان مشروف اور میون تھانہ تھور کوایف آئی آر 12/03،بجرائم 302/324/34میں تھانہ تھور کو مطلوب تھے
گھر میں موجودگی کی اطلاع اور ڈی آئی جی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے
چلاس(کرائم رپورٹ)ڈی آئی جی پولیس دیامر استور رینج محمد شعیب خرم جانباز کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او عبدالصمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تھور فقیر محمدکی قیادت میں ،اے ایس آئی محمد مرجان،اے ایس آئی دلبر خان،اہلکاران حق نواز نصرت اللہ،لال گشپورپر مشتمل ٹیم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھور مکھیلی میں چھاپہ مار کر دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان مشروف اور میون تھانہ تھور کوایف آئی آر 12/03،بجرائم 302/324/34میں تھانہ تھور کو مطلوب تھے۔اور عرصہ دراز سے ترک سکونت کر کے قانون سے روپوش تھے۔تھور مکھیلی کے دور دراز کے علاقے میں ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع اور ڈی آئی جی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

Comments