گلگت ( پ ر )بی این ایف (عبد الحمید ) سے میرا کو ئی تعلق نہیں ہے ۔میرا تعلق بی این ایف (حمید ) سے نہ جوڑا جا ئے.ثاقب عمر گلگتی

گلگت ( پ ر )بی این ایف (عبد الحمید ) سے میرا کو ئی تعلق نہیں ہے ۔میرا تعلق بی این ایف (حمید ) سے نہ جوڑا جا ئے.ثاقب عمر گلگتی

میں ایک سچا پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستانی ہو نے پہ فخر ہے ۔

ہماری پہلے بھی منزل پاکستان تھا اور اب بھی ہمارا منزل پاکستان ہی ہے

گلگت ( پ ر ) سماجی رہنماءو بانی عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ثاقب عمر گلگتی نے کہا ہے کہ بی این ایف (عبد الحمید ) سے میرا کو ئی تعلق نہیں ہے ۔میرا تعلق بی این ایف (حمید ) سے نہ جوڑا جا ئے مارچ 2015میں بی این ایف میں شمولیت کی تھی جس کے بعد بی این ایف (حمید ) کے حوالے سے شکوک پیدا ہو نے پہ اسی سال میں ہی استعفیٰ دے ہوںجس کا بی این ایف کے تما م ذمہ داران کو علم ہے میں عرصہ دراز سے صحافت کے ساتھ منسلک ہوں اور یہی میرا کام ہے اور اپنے قلمی لکھت میں بھی کو ئی بھی ملک کے خلاف تحریر نہیں کی ۔اور اب میں کسی بھی غدار تنظیم سے تعلق نہیں رکھتا ہوں میں ایک سچا پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستانی ہو نے پہ فخر ہے ۔ میں نے آئینی حقوق کی وجہ سے بی این ایف میں شمولیت کی تھی لیکن اس میں متعدد الزامات سامے آئے جن کا تردید بی این ایف (حمید ) کے کسی بھی کارکن یا ذمہ دار نے نہیں کیا ۔ ہمارے آباءواجداد نے گلگت بلتستان کو آزاد کراکر مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا جس پہ ہم فخر کر تے ہیں ۔ ہم اب تک جو بھی حق مانگ رہے ہیں وہ آئین پاکستان کے مطابق مانگ رہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے ہم نے کو ئی بھی کام نہیں کیا ہے ۔ ہم انڈیا کی ہرزہ سرائی کی مزمت کر تے ہیں اور مودی کے بیان کی بھر پور الفاظ میں مزمت کر تے ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے سچے پاکستانی عوام کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور ہم بھارت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کے لیئے تن من دھن سے تیار ہیں ۔ہماری پہلے بھی منزل پاکستان تھا اور اب بھی ہمارا منزل پاکستان ہی ہے ۔

Comments