گلگت.عوامی سمندر نے ثابت کر دیا کہ (ن) لیگ کی جماعت عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے.کلثوم مہدی

گلگت.عوامی سمندر نے ثابت کر دیا کہ (ن) لیگ کی جماعت عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے.کلثوم مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی والے گلگت بلتستان کے ترقی کے خواہ ہیں

 اب عوام ہی حکومت کے در و دیوار ہلا دینگے اور اپنا جائز اور آئینی حق لیکر رہینگے 

گلگت (بیور رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے بنیادی قانونی حقوق کو عوامی عدالت میں پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی والے گلگت بلتستان کے ترقی کے خواہ ہیں جو لوگ پی پی پی پہ تنقید کر رہے تھے آج ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا اور عوامی سمندر نے ثابت کر دیا کہ (ن) لیگ کی جماعت عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے اور آج کا عوامی اجتماع (ن) لیگ کے خلاف عدم اعتماد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صو با ئی صدارت کے امید وار کلثوم مہدی نےمیڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال کو آج عوام نے بتا دیا ہے کہ (ن) نے عوامی مینڈیٹ کو چوری کر کے اقتدار حا صل کیا ہے اور ان کے جھوٹے اقتدار کے خلاف عوام نے اپنی رائے دے دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے حق ملکیت ، حق حا کمیت ، سی پیک سمیت آئینی حقوق کے مسائل کو عوامی عدالت میں پیش کر دیا ہے اور اب عوام ہی حکومت کے در و دیوار ہلا دینگے اور اپنا جائز اور آئینی حق لیکر رہینگے ۔ اب کسی کوبھی ظلم استحصال کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی اور حکمرانوں کے نیندیں حرام کر نے کے دن آچکے ہیں یا تو اب ہم اپنا حق لینگے یا حکمرانوں کو ان کے گھروں کو بھیج دینگے ۔

Comments