حکومت علی آباد ٹنل کی کھودائی کے بہانے ہنزہ کے ضمنی الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔وزیر بیگ

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے نامزد امیدوار و سابق سپیکر اسمبلی وزیر بیگ نے اپنے ایک اخباری بیان میںکہا کہ ن لیگ کی حکومت علی آباد ٹنل کی کھودائی کے بہانے ہنزہ کے ضمنی الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔ عدلیہ اور انتظامیہ کے ایماءپر الیکشن میں گی ضروری تاخیر اور الیکشن کا نٹسٹ کرنے والے امیدوارں کو اس مہنگائی کے دور میں ناقابل تلافی معاشی نقصا ن پہنچانا اور علاقے کو جان بوجھ کر عرصہ دراز تک نمائندگی سے محروم رکھنا اس اہم علاقے کیساتھ ظلم اور نا انصافی نہیں تو اور کیا کہا جا سکتا ہے۔ہم تو سمجھ رہے تھے کہ الیکشن کمیشن خود مختار ہے اور الیکشن کروانا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے لیکن حالات و واقعات سے یہ معلوم ہتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں۔ امیدواروں سے ایک ہی سیٹ کیلئے تین دفعہ نومنیشن پیپر بھروانا یہ کہاں کا انصاف ہے۔ الیکشن کمیشن جو ضابطہ اخلاق جاری کرتا ہے اسکی دھجیاں اڈائی جاتی ہیںاور ضابطہ اخلاق کے ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا ہے۔ کل مورخہ 13جولائی 2016کو حیدر آباد ڈورکھن اور علی آباد کے عوام کیساتھ ن لیگ کی حکومت کے تعاون سے چند مقامی مفاد پرستوں کے ذریعے ایک ڈرامہ کھیلا گیا وہ یہ کہ چین کا جو 29رکنی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر آیا ہے۔چیڈوں کے سردار راجہ شہباز خان کے اثر ورسوخ پر ڈپٹی سپیکر جعفراﷲاور ڈاکٹر اقبال سے ساز باز کر کے علی آباد بوائز ڈگری کالج کے اڈوٹوریم جہان تین گاﺅ ں کے سادہ لوح عوام کو یہ کہکر جمع کیا گیا تھا کہ چائنہ سے وفد علی آباد ٹنل کے افتتاح کے لئے آرہا ہے انکا پر جوش استقبال کرنا ہے۔ سادہ لوح عوام اس خوشی میں جمع ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر اقبال کے اخباری بیان کے مطابق وفد گلگت بلتستان کے دورے پر کسی اور مقصد کیلئے آیا ہے۔ لیکن ہنزہ کے سادحے لوحے عوام کی سادگی سے فایدہ اتھاتے ہوئے ایک تیر سے دوشکار کر دئے ۔ لوگوں سے وفد کا استقبال کروایا۔ چوغے اور ٹوپیاں پہنائے۔ نعرے لگوائے اور چائینہ کے وفد کے ذریعے ن لیگ کے امیدوار کیلئے کنسر لینگ کروایا اور ایک کروڑ کے فنڈ کا اعلان کروا کر وﺅٹوں کی خریداری شروع کی۔ جو نہایت ہی قابل مزمت حرکت ہے۔ جھوٹ اور فریب کے ذریعے ہر گز الیکشن نہیں جیتا جا سکتا ملک کے سیکورٹی ایجنسیز کو چاہئے کہیں ایسا نہ ہو کہ دوست چین کو ہمارے ملکی اور قومی معاملات میں نہ الجھائے کہیں ایسا نہ ہو کہ دوستی پر اثر پڑے 

Comments