گلگت ( ایس یو ثاقب ) اینٹی ٹیکس مو منٹ کی جانب سے گھڑ ی باغ کے مقام پہ جلسے کا انعقاد ..


گلگت ( ایس یو ثاقب ) اینٹی ٹیکس مو منٹ کی جانب سے گھڑ ی باغ کے مقام پہ جلسے کا انعقاد کیا گیا اس جلسے میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنما ؤ ں نے بھی شر کت کی اس احتجا جی جلسے میں 28تاریخ ہو نے پر تمام دکان داروں کی چھٹی کی بنا پر سب نے عجیب و غر یب تقر ر سے خوب معزوز ہو ئے ۔ ٹھیکیدار غیور نے کہا کہ ہم پاکستا نی ہیں رہینگے اگر آئینی صو بہ بھی بنا یا گیا تو ہم ٹیکس ادا نہین کر ینگے ۔ ان کی اس بات پر سیاسی ،سما جی افراد نے مزاق قرار دیا ۔ جبکہ دیگر ٹھیکیداروں نے بھی یہی کہا کہ ہم نے اب تک قر با نیاں دی ہیں اب ہمارے صبر کا امتحان نہیں لیا جائے کنٹر یکٹر ز ایسو سی ایشن کے صدر فردوس نے کہا کہ ہم نے ہر وقت پاکستان کے ساتھ وفا داری لا ثبوت دیا ہے اور اب تک دے رہے ہیں ۔ اب کی بار ٹیکس لگا کر ہمیں بے روز گار کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک متنا زعہ علاقہ ہے یہاں عالمی قوانین کے مطا بق ٹیکس لا گو نہیں ہو تا ہے اگر ٹیکس کے رول بیک نہیں کیا تو حکومت کو رول بیک کیا جائے گا ۔ پی پی پی ۔ پی ٹی آئی کے رنما ؤں نے بھی (ن) لیگ پہ خوب برسے اور کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کی بناء پر آج غر یب عوام کے منہ سے نو الہ چھینا جا رہا ہے اور یہ ہم ہو نے نہیں دینگے ۔ اس بار عوام نے دکھا دیا ہے کہ وہ (ن) لیگ کی پا لیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ۔ اس احتجاجی جلسے کا متعدد قومی اور مذہبی جما عتوں نے با ئیکا ٹ بھی کیا اور یہ مو قف اپنا یا کہ یہاں انتظا میہ کا بنا یا گیا ایک سٹیج ہے جہا ں انتظا میہ کی لکھی ہو ئی تقر یر ہو رہے جو ٹھیکیدار آج میدان میں آئے ہیں سب سے پہلے نیب ان کے نا قص کا موں کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئیں اب تک کو ئی بھی ایسا کام نہیں ہے جو کہ ایما نداری سے کیا گیا ہو ۔ بلکہ عوامی رقم کو ما غنیمت کی طر ح لو ٹا گیا ہے جب تک ان نا اہل ٹھیکیدا روں کے خلاف کو ئی ایکشن نہیں ہو گا یہ عوامی رقم سے اپنی کو ٹھیا ں تعمیر کر ینگے اور کو ئی بھی تر قیا تی کام صحیح طر ح نہیں ہو گا نیب سے ہم اپیل کر تے ہیں کہ تمام ٹھیکیدا روں کے کاموں کی جانچ پڑ تال ہو ان کی اثا ثے بھی دیکھے جا ئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو سال قبل عومی ایکشن کمیٹی نے ٹیکس کے خلاف میدان سجا یا تو ان ٹھیکیداروں نے غدار کہا آج کس منہ سے ٹیکس کے خلاف ہیں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی وہ پیلٹ فارم ہے جہاں عوامی مفاد پہ بات ہو تی رہی لیکن کو ئی بھی ٹھیکیدار نظر نہیں آیا جس پر ہم سوچ رہے ہیں کہ یہ تمام کارنا مے پی پی پی اور (ن) لیگ کے اپنے ڈار مے ہیں جو اسطر ح کے اقدامات کروا کر اپنے اوپر سے بو جھ کو ہلکا کر رہے ہیں ۔ عوام بھی چا ہتے ہیں کہ ٹیکس کا خاتمہ ہو آج میڈیا خود اس بات کی شاہد ہے کہ جہاں بھی کو ئی کام ہو ا ہے وہاں کو ئی خرا بی نہ ہو گلگت کے تمام سڑ کیں رابطہ سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں جب تک قومی مجرموں کے خلاف ایکشن نہیں لیا جائے گا عوام کے لیئے اب بھی وہی بات ہے جو پہلے تھی ۔

Comments