گو رنمنٹ بوا ئز مڈل سکو ل سکوارکا مجموعی رزلٹ88فیصد رہا.تقریب کا مہما ن خصوصی پار لیما نی سیکر یٹری قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور میر محفل ممبر اسمبلی نسر ین با نو تھی.
گلگت(جنر ل رپورٹر)گو رنمنٹ بوا ئز مڈل سکو ل سکوار نے سال 2015کا سالانہ رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔سکول کا مجموعی رزلٹ88فیصد رہا.مڈل سطح تک فرحا ن علی ولد محبو ب علی اور پرا ئمر ی سطح تک رفعت مرزہ ولد مر زہ خان نے ٹا پ پو زیشن حا ل کی ۔سکوار سٹو ڈنٹس آرگنا ئز یشن کے زیر اہتما م سالانہ امتحا نی نتایج کے حوالے سے بوا ئز مڈل سکول سکوار میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مہما ن خصوصی پار لیما نی سیکر یٹری قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور میر محفل ممبر اسمبلی نسر ین با نو تھی۔ تقریب میں سکوار کے علما ء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات بچوں کے والدین ،صحافی برادری نے شر کت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ہیڈ ماسٹر بوا ئز مڈل سکو ل سکوار محمد افضل نے کہا کہ والد ین کو اپنے بچوں کی تعلیم پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے،تعلیم کیسا تھ تر بیت بھی لا زمی ہے ۔دنیا کے نظا م کو احسن طریقے سے چلا نے کیلئے علم حا صل کر نا لا زمی ہے ،تقریب میں بچوں نے حمد و نعت اور ملی نغمے پیش کئے ۔تقریب کے آ خر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
Comments
Post a Comment